ہر ایک سمت ہے اک جیت ہار کا موسم
ہر ایک سمت ہے اک جیت ہار کا موسم اب ایک خواب سا لگتا ہے پیار کا موسم اسی کو گردش لیل و نہار کہتے ہیں کبھی خزاں ہے کبھی ہے بہار کا موسم چمن میں دھوم مچی ہے کہ فصل گل آئی یہی ہے دامن صد تار تار کا موسم اب اس کو یاد دلانے کا فائدہ ہی نہیں وہ بھول بھی چکا قول و قرار کا موسم ہر اک شکست ...