شاعری

جا رہی ہے بہار پھولوں کی

جا رہی ہے بہار پھولوں کی ہے قبا تار تار پھولوں کی سینچئے پہلے خون دل سے چمن دیکھیے پھر بہار پھولوں کی ان کے ہونٹوں پہ مسکراتی ہے مسکراہٹ ہزار پھولوں کی کس قدر تلخ یہ حقیقت ہے ہم نشینیٔ خار پھولوں کی جس کو کہتے ہیں ہم بہار و خزاں وہ تو ہے جیت ہار پھولوں کی سچ بتا کیوں خموش ہے ...

مزید پڑھیے

بے خبر ہوں ہوش کا عالم نہیں

بے خبر ہوں ہوش کا عالم نہیں یہ بھی کچھ اس کی عنایت کم نہیں میرے ہونٹوں پر تبسم دیکھ کر کیوں سمجھتے ہو کہ دل میں غم نہیں شان غم اس میں نہیں آنسو بہیں قہقہے بھی آنسوؤں سے کم نہیں جل اٹھا ہے دل میں اک ایسا چراغ روشنی جس کی کبھی مدھم نہیں چشم شاعر چشم ہے نرگس نہیں اس کا حاصل خون ہے ...

مزید پڑھیے

خاموش ہیں خاموش مگر دیکھ رہے ہیں

خاموش ہیں خاموش مگر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں تاریک فضاؤ میں بھی جگنو کوئی چمکا آج اپنی دعاؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں کیا بات ہے کیا راز بنے کیا ہو گیا آخر کیوں آپ کو با دیدۂ تر دیکھ رہے ہیں خود موت سے ٹکرانے کا جن کو ہے سلیقہ مر کے بھی وہ اپنے کو امر دیکھ رہے ...

مزید پڑھیے

پھر یاد آ گئی کسی شیریں دہن کی بات

پھر یاد آ گئی کسی شیریں دہن کی بات جس کی ہر ایک بات ہے شعر و سخن کی بات انجان بن کے حال غم دل نہ پوچھئے آ جائے گی زبان پہ زخم کہن کی بات صبح بہار لطف سخن رنگ روئے گل ہر حسن میں نہاں ہے ترے بانکپن کی بات کیوں عندلیب چپ ہے صبا ماجرا ہے کیا گلشن میں ہو رہی ہے جو زاغ و زغن کی بات دلی ...

مزید پڑھیے

صد رشک انجمن ہیں یہ تنہائیاں مری

صد رشک انجمن ہیں یہ تنہائیاں مری سورج مرا ستارے مرے کہکشاں مری مانا کہ قہقہے نہیں میرے نصیب میں سرمایۂ نشاط ہے آہ و فغاں مری ہر تلخ تجربے نے کہا ہنس کے مجھ سے یوں آئیں گی کام تیرے یہی تلخیاں مری رنگ بہار رنگ غزل رنگ خون دل ڈوبی ہر ایک رنگ میں ہے داستاں مری جھکتا نہیں یہ سر کسی ...

مزید پڑھیے

مجھے تڑپا کے شرماتا تو ہوگا

مجھے تڑپا کے شرماتا تو ہوگا کیے پر اپنے پچھتاتا تو ہوگا نہ لگتا ہوگا دل باغ ارم میں کبھی گھر میرا یاد آتا تو ہوگا شکست زندگی دے کر مجھے یوں وہ فاتح بن کے اتراتا ہوگا کبھی یاد آ ہی جاتے ہوں گے وہ دن تیرا دل بھی تڑپ جاتا تو ہوگا نہیں ترک محبت اتنا آساں تصور میرا رلواتا تو ...

مزید پڑھیے

جھوٹ

جھوٹ کی عادت بری ہے جھوٹ مت بولا کرو جھوٹ کی عادت رہی تو ایک دن پچھتاؤ گے پھر اسی لمحہ کسی بنئے نے آ کر دی صدا بولے کہہ دو آج تو ابا نہیں کل آؤ گے

مزید پڑھیے

چوری کا نتیجہ

اک لڑکے کی رنگیں دستی ایک لڑکے نے آ کے چرائی ادھر ادھر وہ ڈھونڈ رہا تھا کسی نے چپکے سے یہ بتایا فلاں نے تیری دستی چرائی گیا وہ فوراً دیکھا پائی اس نے اس کو خوب ہی مارا چور سبھوں نے کہہ کے پکارا سنا جو اس کے باپ اور ماں نے مارا اور ہوئے ناراض اس سے اک چوری کرنے سے بچو کتنی درگت ہوتی ...

مزید پڑھیے

شام کا منظر

شام ہوئی ہے سورج ڈوبا رنگ زمانے کا ہے بدلا شام سہانی دیکھو آئی کیسا سہانا وقت ہے لائی دل کو لبھا لیتا ہے کیسا چین ہمیں دیتا ہے کیسا شام کا اچھا اچھا منظر دل کو لبھانے والا منظر گھر کو چلا ہے کھیتی والا محنت سے سب تن ہے کالا بیل بھی چھوڑا ہل بھی چھوڑا گھر کی جانب منہ کو موڑا ہانکا ...

مزید پڑھیے

اتفاق

اک بوڑھے کے چار تھے بیٹے آپس میں تھے لڑتے جھگڑتے سخت ہوا بیمار وہ بوڑھا بیٹوں کو تب پاس بلایا اپنے ہر بیٹے سے بولا اک اک لکڑی تو لے آنا اک اک لکڑی چاروں لائے بولا تب بوڑھا یوں ان سے اپنا اپنا زور لگاؤ چاروں کو اب توڑ دکھاؤ چاروں ہی نے زور لگایا کوئی نہ ان کو توڑنے پایا تب لڑکوں سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4654 سے 5858