شاعری

چاند

شکل ہے میری جیسے کٹورا یا کوئی چاندی کا گولا رنگ ہے میرا گورا گورا اندھیری شب کا میں ہوں اجالا میرا اجالا ہر جا پھیلا باغ ہو بستی یا ہو صحرا چاہتی ہے مجھ کو سب دنیا گھر گھر ہے میرا ہی چرچا مجھ سے بہلتا ہے جی سب کا چھوٹا بچہ ہو یا بوڑھا ہیں آکاش پہ جتنے تارے ہیں یہ سب میرے ہی ...

مزید پڑھیے

علم

ہے زباں پر سب کی مدحت علم کی کیوں نہ ہو دل میں محبت علم کی کیوں نہ ہو ہر اک کو چاہت علم کی ہر کسی کو ہے ضرورت علم کی علم کے رتبے سے واقف ہے جہاں گوشے گوشے میں ہے شہرت علم کی جس کو چسکا لگ گیا ہے علم کا پوچھئے اس سے حقیقت علم کی بس اسی نے پائی عزت ملک میں دل سے کی ہے جس نے خدمت علم ...

مزید پڑھیے

گھوڑا

تم نے دیکھا ہوگا گھوڑا کیا سینا اس کا ہے چوڑا شکل ہے پیاری وہ ہے بانکا کاٹھی اچھی رنگ بھی اچھا بال اس کی دم اور گردن کے کیا ہیں ملائم اور چمکیلے گول قدم ہیں ٹانگیں پتلی رانیں طاقت ور اور چپٹی نعل اگر ہوں سم نہیں گھستے دوڑتے ہیں آرام سے گھوڑے سم ہیں سخت کچھ ایسے بچو کاٹیں تو ایذا نہ ...

مزید پڑھیے

پھول

تجھ سے مہکا سارا گلشن تجھ سے بنا ہے پیارا گلشن بھینی بھینی تیری نکہت پیاری پیاری تیری رنگت جنگل میں ہے تجھ سے منگل جلسوں میں ہے تجھ سے ہلچل نازش گلشن تیری ہستی تجھ سے ہے بلبل کی مستی تیرا دم بھرتی ہے بلبل تیرے لیے ہے پھرتی مرتی تیرے لیے ہی بن سے آئی باغ میں اپنی بستی بسائی تیرے ...

مزید پڑھیے

نیند

اے مری پیاری اماں آنا نندیا آئی مجھ کو سلانا سست ہیں اعضا میرے سارے آنکھیں بند ہیں نیند کے مارے کھانا پینا باتیں کرنا کچھ بھی مجھ کو اب نہیں بھاتا اماں میرا بستر لانا نیند آئی ہے مجھ کو سلانا جلدی پھر اٹھنا ہے مجھ کو دیر نہ مکتب جانے میں ہو صبح کو جس دم سو کے اٹھوں گا اپنے کھلونے ...

مزید پڑھیے

سہانی صبح

صبح ہوئی اور اندھیری بھاگی حق کی خلقت ساری جاگی پھولوں سے سب باغ ہیں مہکے اور پکھیرو اٹھ کر چہکے ککڑوں کوں ہے مرغ کے لب پر فجر ہوئی کہتا ہے گھر گھر جھلمل جھلمل کر کے تارے دل کو لبھا لیتے تھے پیارے لیکن وہ بے چارہ سدھارے جو تھے فلک پر چاند ستارے صبح کو جاتے رات کو آتے اپنی جھلک ہیں ...

مزید پڑھیے

بلبل

میں ہوں چہکنے والی بلبل میرے لیے ہی کھلتے ہیں گل گیت سناتی ہوں پھولوں کو گلے لگاتی ہوں پھولوں کو آواز ایسی سریلی پائی میری بولی سب کو بھائی دم پھولوں کا بھرتی ہوں میں پھولوں پر ہی مرتی ہوں میں میرے لے ہر اک کو بھائی خوش ہے مجھ سے ساری خدائی شاعر ہیں مشرق میں جتنے گن گاتے ہیں سب ہی ...

مزید پڑھیے

طوطا

تم نے کیا دیکھا ہے طوطا رنگ ہرا ہے پیارا پیارا مڑی ہوئی ہے چونچ سرے پر رنگت اس کی لال ہے خوشتر دم لمبی اور ہرے ہرے پر جاتا ہے ہر جا یہ اڑ کر پتلی سی ٹہنی کے اوپر بیٹھتا ہے یہ طوطا چڑھ کر جہاں بھی ہے یہ آتا جاتا عمدہ عمدہ میوے کھاتا اس میں ہیں گن پیارے سارے سب ہیں اس کے چاہنے ...

مزید پڑھیے

خدا کے نزدیک کوئی کمتر نہیں

بچو اک دن نبی ہمارے مع صحابہ سفر کو نکلے وقت پکانے کا جب آیا سبھوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا ذبح کسی نے کر لی بکری کسی نے فوراً کھال نکالی اک اک کام کیا ہر اک نے کام ہوئے یوں پورے سارے مگر رہا لکڑی کا لانا آپ نے چاہا جنگل جانا آپ کو ہر ساتھی نے روکا کسی کا لیکن کہا نہ مانا اور جنگل کو آپ ...

مزید پڑھیے

سوئی

چیز اگرچہ ہوں میں ننھی لیکن ہوں میں کام کی کیسی آقا کو بھی میری ضرورت نوکر کو بھی میری حاجت کوئی جہاں میں گھر نہیں ایسا جس میں کام نہیں ہے میرا حال سناتی ہوں میں اپنا کان لگا کر سارا سننا مٹی میں سے لوہا نکالا لوہے کا فولاد بنایا تار پھر اس فولاد کا کھینچا ہو گیا وہ تب دبلا پتلا کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4655 سے 5858