شاعری

دل کے جذبات کو ہونٹوں سے دباتے کیوں ہو

دل کے جذبات کو ہونٹوں سے دباتے کیوں ہو آگ لگ جانے دو شعلوں کو بجھاتے کیوں ہو مجھ کو آنہ ہے تو ویسے بھی چلا آؤں گا رہنے دو راہ میں پھولوں کو بچھاتے کیوں ہو تھوڑی دیر اور مرے دل کی صدائیں سن لو اتنی جلدی ہے جو جانے کی تو آتے کیوں ہو ہم سفر تم نہیں ہو گے تو بھٹک جاؤں گا راہ میں چھوڑ ...

مزید پڑھیے

ان کے چہرہ پہ نور رہتا ہے

ان کے چہرہ پہ نور رہتا ہے کوئی دل میں ضرور رہتا ہے میں تو ان کی رضا پہ چلتا ہوں پھر بھی میرا قصور رہتا ہے اس کے بارے میں سوچتا کیوں ہے جب نظر سے وہ دور رہتا ہے کینہ پرور جسے کہے دنیا اس کے دل میں فتور رہتا ہے غم سے آزاد کون ہے فرمانؔ یہ بھلا کس سے دور رہتا ہے

مزید پڑھیے

رشتۂ الفت تم کیا جانو

رشتۂ الفت تم کیا جانو درد محبت تم کیا جانو تم سے بچھڑ کر کیا کیا گزری دل پہ قیامت تم کیا جانو کب کب تم سے کیا پہنچی ہے دل کو اذیت تم کیا جانو ظاہر و باطن ایک ہے میرا میری حقیقت تم کیا جانو آنکھ میں آنسو لب پر آہیں ایسی شکایت تم کیا جانو شب میں اٹھ کر جو روتے ہیں ان کی عبادت تم ...

مزید پڑھیے

غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا

غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا کچھ تو فرمائیے کس بات پہ رونا آیا مجھ کو حیرت ہے کہ وہ پوچھ رہے ہیں مجھ سے ان سے اب کیا کہوں کس بات پہ رونا آیا یہ الگ بات مجھے تم نہ بتاؤ شاید تم کو میری ہی کسی بات پہ رونا آیہ اس خبر سے تو مرے دل کو خوشی ہونا تھی کیوں مجھے ترک ملاقات پہ رونا ...

مزید پڑھیے

دیوانہ تھا جو ذہن سے الجھا تمام رات

دیوانہ تھا جو ذہن سے الجھا تمام رات اسباب غم کی فکر میں جاگا تمام رات غم کے بغیر زندہ رہوں گا میں کس طرح بے چین اس خیال نے رکھا تمام رات جب میرے اس کے بیچ تعلق ہی کچھ نہیں پھر دل کو کیا ہوا کہ جو تڑپا تمام رات یہ میرے اپنے حسن تصور کی بات ہے رہتا ہے میرے گھر بھی اجالا تمام ...

مزید پڑھیے

درد قائم ہے بدستور بڑی مشکل ہے

درد قائم ہے بدستور بڑی مشکل ہے چارہ گر ہو گئے مجبور بڑی مشکل ہے شکوۂ جور و جفا کرنے چلے ہو لیکن وہ کریں گے اسے منظور بڑی مشکل ہے ان کی یادوں کو فراموش کروں میں کیسے دل سے ہوتی ہی نہیں دور بڑی مشکل ہے یہ تو ان کا فقط انداز کریمانہ تھا پھر سے آ جائیں سر طور بڑی مشکل ہے کیسے بچ پاؤ ...

مزید پڑھیے

زمانے کی بدلی نظر دیکھتے ہیں

زمانے کی بدلی نظر دیکھتے ہیں تو ہم خود کو سینہ سپر دیکھتے ہیں نگاہوں میں وہ جلوہ گر ہو گئے ہیں انہیں دیکھتے ہیں جدھر دیکھتے ہیں جب آتے ہیں خود آگہی پر تو پھر ہم نہ در دیکھتے ہیں نہ سر دیکھتے ہیں چلے آؤ جلوہ بہ جلوہ کہ ہم بھی کہاں تک ہے تاب نظر دیکھتے ہیں جو اپنی حقیقت کو ...

مزید پڑھیے

جنم جنم کی کہانی

کچھ دن پہلے تک میں کبوتر تھی آنکھیں بند کر کے سوچتی کہ دنیا سے بلیوں کا وجود مٹ چکا ہے اور اس سے بھی پہلے میں چکور اور تیتر کے درمیان کوئی شے تھی سبحان تیری قدرت کی بولی بولتی تھی اور چاندنی رات میں بے قرار رہتی تھی جب میں اس سے بھی پہلے کتیا تھی تو سارا سارا دن اپنے مالک کے پاؤں ...

مزید پڑھیے

ترا جلوہ شام و سحر دیکھتے ہیں

ترا جلوہ شام و سحر دیکھتے ہیں سلیقے سے شمس و قمر دیکھتے ہیں پہنچنا ہے دل تک نظر دیکھتے ہیں کدھر دیکھنا تھا کدھر دیکھتے ہیں محبت کا ان پر اثر دکھتے ہیں ملا کر نظر سے نظر دیکھتے ہیں تجھے دیکھنے والے یوں تو بہت ہیں مگر ہم بہ رنگ دگر دیکھتے ہیں جو ہیں نکتہ چیں وہ کریں نکتہ چینی جو ...

مزید پڑھیے

وہ بہکی نگاہیں کیا کہیے وہ مہکی جوانی کیا کہیے

وہ بہکی نگاہیں کیا کہیے وہ مہکی جوانی کیا کہیے وہ کیف میں ڈوبے لمحوں کی اب رات سہانی کیا کہیے الجھی ہوئی زلفیں خواب اثر بدمست نگاہیں وجہ بقا دنیا سے مگر امکان شب اسرار و معانی کیا کہیے روداد محبت سن سن کر خود حسن کو بھی نیند آنے لگی اب اور کہاں سے لائیں دل اب اور کہانی کیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4255 سے 5858