غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا
غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا
کچھ تو فرمائیے کس بات پہ رونا آیا
مجھ کو حیرت ہے کہ وہ پوچھ رہے ہیں مجھ سے
ان سے اب کیا کہوں کس بات پہ رونا آیا
یہ الگ بات مجھے تم نہ بتاؤ شاید
تم کو میری ہی کسی بات پہ رونا آیہ
اس خبر سے تو مرے دل کو خوشی ہونا تھی
کیوں مجھے ترک ملاقات پہ رونا آیا
یہ حقیقت کسے معلوم نہیں ہے فرمانؔ
کیوں مجھے آج کے حالات پہ رونا آیا