شاعری

غبارے والے کا گیت

آؤ بچو آؤ بچو چھٹے پیسے لاؤ بچو رنگ برنگے پھول کھلے ہیں یا میرے غبارے ہیں جیسے تم پیارے پیارے ہو یہ بھی پیارے پیارے ہیں نئی ادا سے نئی شان سے ادھر ادھر لہراتے ہیں قدرت کی رنگینی میں یہ اور بھی رنگ ملاتے ہیں مست فضاؤں میں بچوں کے یہ معصوم اشارے ہیں رنگ برنگے پھول کھلے ہیں یا میرے ...

مزید پڑھیے

میٹھے سپنے

امی نے جو دن میں دئے ان سکوں کو لیے ہوئے میں نیندوں میں ڈوب گیا دودھ کی نہریں بہنے لگیں شہد کے جھرنے گرنے لگے میٹھے رس کی بارش ہے برفی کی اینٹوں کے مکاں حلوے کی دیواریں ہیں میری جیب میں سکوں کی کھنک سنی تو سپنے میں یوں ہی دنیا داری میں میٹھے بن کر آئے ہیں پیسوں پر للچائے ہیں

مزید پڑھیے

بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے

بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے بہاروں سے سجا یہ گلستاں ہے ہمالہ کی بلندی کہہ رہی ہے مرے دامن میں گنگا بہہ رہی ہے مری آغوش میں جمنا رواں ہے بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے یہاں ابھرے ہزاروں دھرم و ایماں ہیں اک پرچم تلے ہندو مسلماں ملن کی راگ جنتا کی زباں ہے بڑا پیارا مرا ہندوستاں ...

مزید پڑھیے

میں کچھ بھی کہہ نہ پایا

تانگے کا ایک گھوڑا لنگڑا تھا تھوڑا تھوڑا پوچھا جو میں نے اس سے کیا پاؤں میں ہے پھوڑا بولا یہ ظلم مجھ پر اک آدمی نے توڑا پہلے تو اس نے مجھ کو تانگے میں لا کے جوڑا پھر اس کو خوب بھر کر بولا کہ چل منوڑا جب میں کھسک نہ پایا لہرایا اس نے کوڑا مارا مجھے تڑاتڑ پھر دم کو بھی مروڑا میں بلبلا ...

مزید پڑھیے

آلو کو آیا تاؤ

اے موٹے آلو یہ تو بتاؤ کیا ہے تمہارا منڈی میں بھاؤ کتنے کے کتنے ملتے ہو یعنی پیمانہ اپنا ہم کو بتاؤ گن گن کے لیتے ہیں لوگ تم کو یا سینٹی میٹر میں ناپے جاؤ یا کہ لیٹر میں لگتی ہے قیمت یا بیچے جاؤ تم پاؤ پاؤ مجھ پہ مصیبت باجی نے ڈالی منو کے بچے آلو تو لاؤ تم ہی بتاؤ کیسے خریدوں اے موٹے ...

مزید پڑھیے

کائیں کائیں کوا ٹیں ٹیں مٹھو

ایک ٹہنی پہ بیٹھے تھے مٹھو میاں آ گیا ایک کوا بھی اڑ کر وہاں آئیے آئیے شوق فرمائیے میٹھا امرود ہے آپ بھی کھائیے بولا کوا کہ خاموش ٹیں ٹیں نہ کر ورنہ میں پھوڑ دوں گا ابھی تیرا سر بے وقوفوں سے میں بات کرتا نہیں اپنے درجے سے نیچے اترتا نہیں کون سا تو عقاب اور شاہین ہے منہ لگانا تجھے ...

مزید پڑھیے

یہ جو اپنی گول زمیں ہے

ننھی سے یہ بولیں نانی میری پیاری گڑیا رانی تو نے یہ کیا کھیل دکھایا کھول دیا کیوں نل کا پانی آ جا میری گود میں آ جا سن لے مجھ سے ایک کہانی یہ جو اپنی گول زمیں ہے پہلے پہل تھی پانی پانی سب دنیا تھی ایک سمندر جس کی لہریں تھیں طوفانی رفتہ رفتہ ابھری خشکی ہولے ہولے اترا پانی پیڑ پہاڑ ...

مزید پڑھیے

چاچو چلائیں گاڑی

یوں ٹیڑھی ترچھی آڑی جیسے سڑک ہو ان کی اپنی ہی کھیتی باڑی دو دوست پیچھے بیٹھے دو چڑھ گئے اگاڑی یہ پھٹ پھٹی ہے کوئی یا بھاگتی پہاڑی پھٹ پھٹ پھٹاک کر کے جب یہ سڑک پہ دھاڑی دائیں کو پہلے گھومی پھر بائیں سمت تاڑی اک بس سے بچ کے نکلی اک سائیکل پچھاڑی اک ٹیکسی کو رگڑا نمبر پلیٹ اکھاڑی فٹ ...

مزید پڑھیے

ہو گئی بات صاف

ماریہ صاحبا کی اک گڑیا اور ثوبی کا ایک گڈا تھا اور دونوں میں چائے پر کل شام ذکر رشتے کا ایسے ہوتا تھا ثوبی منہ بگاڑ کر بولی ہونہہ نہ اچھی ہیں عادتیں اس کی نہ مجھے کوئی خاص لگتی ہے تم تو کہتی تھیں لگتی گڑیا ہنس مکھ ہے یہ تو بالکل اداس لگتی ہے کب سے بالوں میں کی نہیں کنگھی چوٹیا ...

مزید پڑھیے

شیر بیچارہ

شیر جنگل میں ہے اداس بہت جانور کم ہیں اور گھاس بہت سوچتا ہے کہ کیا کریں اب ہم کر لیا غور اور قیاس بہت ما بدولت کا ہو گیا پڑا تھی کبھی اپنی دھونس دھانس بہت سب رعایا چلی گئی زو میں نوکری آئی سب کو راس بہت سب کے جنگل کو چھوڑ جانے سے ہو گیا ہے ہمارا لاس بہت کھانے پینے کے پڑ گئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 892 سے 960