شاعری

روزہ رکھا تو جانا

دروازہ گھر کا کھڑکا باہر کھڑا تھا لڑکا کہتا تھا میں ہوں بھوکا مجھ کو کھلاؤ کھانا ہوتی ہے بھوک کیا شے روزہ رکھا تو جانا مزدور ایک آیا گرمی کا تھا ستایا بولا ہوں سخت پیاسا پانی ذرا پلانا ہوتی ہے پیاس کیا شے روزہ رکھا تو جانا شربت پکوڑے چھولے پھل چاٹ اور سموسے کیا کیا کھلایا رب ...

مزید پڑھیے

فون آ گیا ہے

مرے سیل پہ یو کے سے فون آ گیا ہے یہ مجھ میں جو اک کارٹون آ گیا ہے اچھل کر دروں سے بروں آ گیا ہے کہ محفل میں جیسے بیون آ گیا ہے نہ سمجھو کہ مجھ پر جنون آ گیا ہے میرے سیل پہ یو کے سے فون آ گیا ہے مگن ہو کے باتیں کیے جا رہا ہوں کبھی جا رہا ہوں کبھی آ رہا ہوں کھڑا ہو کے اب سر جو سہلا رہا ...

مزید پڑھیے

دو پیڑ تھے بے چارے

بستی میں اک کنارے دو پیڑ تھے بے چارے کہتے تھے اپنا دکھڑا کس کو سنائیں پیارے انساں نے ہم سے بدلے کس بات کے اتارے ہم تو انہیں دکھائیں دل کش حسیں نظارے خود پاس کچھ نہ رکھیں پھل ان کو دے دیں سارے ان کے مویشیوں کو دیں ہم ہی سبز چارے بارش ہو ہم جو چھوڑیں کچھ بھاپ کے غبارے ہو دھوپ ...

مزید پڑھیے

بدھو سی ایک بچی

سیما نے مجھ سے پوچھا اے میرے پیارے چچا یہ روز آپ مجھ کو دیتے تھے کیسا غچا کہتے تھے کر رہا ہوں وعدہ میں تم سے سچا جنگل کے پیڑ پر سے بندر کا ایک بچا لاؤں گا توڑ کر میں لیکن ابھی ہے کچا سمجھے تھے آپ ہے یہ بدھو سی ایک بچی چھ سال کی ہے ہوگی کچھ عقل کی بھی کچی لیکن سمجھ گئی ہوں میں ساری غچا ...

مزید پڑھیے

تحقیق پہلے کر لو

حامد نے اک نبی کا قصہ مجھے سنایا پر بات تھی کچھ ایسی مجھ کو یقیں نہ آیا امی سے میں نے پوچھا ابو سے میں نے پوچھا دادا حضور کو بھی سب واقعہ بتایا استاد محترم سے حاصل کی رہنمائی اپنے امام صاحب کا در بھی کھٹکھٹایا پھر انبیا کے قصوں والی کتاب دیکھی لیکن کہیں بھی ایسا قصہ کوئی نہ ...

مزید پڑھیے

وہی کہانی بڑی پرانی

مانیں یا مت مانیں چچی بات ہے میری بالکل سچی وہی کہانی بڑی پرانی شروع کریں گی مجھے سنانی دور کہیں خوش حال نگر میں ایک تھا راجا ایک تھی رانی جنگل میں اک دیو تھا کالا ایک تھی جادو گرنی کانی لے گئے دونوں شہزادی کو چھٹ گیا اس کا دانہ پانی کوئی ان سے جیت نہ پایا بڑے بڑوں کی مر گئی ...

مزید پڑھیے

استاد محترم کو میرا سلام کہنا

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا میں کچھ نہ جانتا تھا سب کچھ مجھے سکھایا ان پڑھ تھا اور جاہل قابل مجھے بنایا دنیائے علم و دانش کا راستہ دکھایا اے دوستو ملیں تو بس اک پیام کہنا استاد محترم کو میرا سلام کہنا مجھ کو خبر نہیں تھی آیا ہوں میں کہاں سے ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسماں ...

مزید پڑھیے

تھوڑا تھوڑا خرچ کریں ہم

ننھی سے یہ بولیں نانی میری پیاری گڑیا رانی آ جا میری گود میں آ جا سن لے مجھ سے ایک کہانی یہ جو اپنی گول زمیں ہے پہلے پہل تھی پانی پانی سب دنیا تھی ایک سمندر جس کی لہریں تھیں طوفانی رفتہ رفتہ ابھری خشکی ہولے ہولے اترا پانی پیڑ پہاڑ چٹانیں صحرا جنگل کا جنگل حیوانی ساری چیزیں ہو گئیں ...

مزید پڑھیے

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائی نہیں میں کیسے میٹھی بات کروں جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں یہ بات سمجھ میں آئی نہیں نانی کے میاں تو نانا ہیں دادی کے میاں بھی دادا ہیں جب آپا سے میں نے یہ پوچھا باجی کے میاں کیا باجا ...

مزید پڑھیے

یہ بھی غلط ہے وہ بھی غلط

کل بازار میں بھیا شافی پینے آئے ٹھنڈی کافی اک دو پیکٹ بسکٹ کھائے ٹھونس گئے دو درجن ٹافی آلو چھولے کھا کر بولے برفی ایک کلو ہے کافی امی جی کی بات نہ مانی ابو سے کی وعدہ خلافی ایسا کھٹکا پیٹ کا مٹکا اللہ معافی اللہ معافی گڈو کا بھی حال سنائیں دودھ پئیں نہ انڈے کھائیں پھل ترکاری ایک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 893 سے 960