شاعری

لوہے کے جبڑے

تمہیں یاد ہوگا تم نے مجھے پچھلے برس خط میں اپریل بھیجا جو مجھ تک پہنچتے پہنچتے اگست ہو گیا لفظ پیلے پتوں کی طرح فرش پر بکھر گئے دسمبر کی سرد راتوں میں میں وعدوں کے آتش دان پر بیٹھی جاگتی رہی میری رگوں میں جما ہوا دسمبر آنکھوں سے پگھل کر بہتا رہتا ہے اس برس مجھے خط میں کچھ نہیں ...

مزید پڑھیے

کون سمجھے گا اس پہیلی کو

میونخ میں آج کرسمس ہے سارے مناظر نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے کمرے کی کھڑکی سے آتی اداسی چہار سو پھیلتی جا رہی ہے اندھیرا اداسیوں کے نوحے پڑھ رہا ہے ممٹیوں سے پھسلتا نہیں کوئی کنکر لمحے ساکت ہو گئے ہیں الماری کے خانوں میں کچھ یادیں بکھری پڑی ہیں سامنے پڑی کرسی جھول رہی ...

مزید پڑھیے

کیسا ابر ہے جس کے برسنے کی

کیسا ابر ہے جس کے برسنے کی ہر پل امید لئے آنکھیں تشنہ لب رہتی ہیں اس کو دیکھ کے یہ کشت بارانی بھرتی ہے یہ جنموں کی پیاس ہو جیسے اس مٹی کی ایک اک بوند اترتی مجھ سے باتیں کرتی ہے پہلے میں بارش کو دیکھ کے خوش ہوتی تھی اب میں اس میں بھیگ کے اس کی باتیں سنتی ہوں

مزید پڑھیے

چیزوں کے اندر جھانکنے کی کوشش

میں نے ایک سوکھتے پیڑ پر نظم لکھنا شروع کی میرے اندر پیلے پتوں کے ڈھیر لگ گئے میں نے ہوا پر نظم لکھی میرے اندر شاخیں پھوٹنے لگیں پھول میری ہتھیلیوں سے باہر نکل آئے میں نے بارش پر نظم لکھی میری چادر کے پلو بھیگ گئے جن کو سکھانے کے لئے میں نے دھوپ پر نظم لکھی سورج سوا نیزے پر آ ...

مزید پڑھیے

بتاؤ تو

آؤ بچو باتیں بتاؤ دیش کا اپنے نقشہ بناؤ گنگا ندی ہے کہاں سے نکلی کہاں کہاں یہ جا کر پھیلی سنگم کا وہ کون نگر ہے جس پر سب کی لگی نظر ہے جھانسی کیوں مشہور ہوئی ہے کس کے نام سے وہ چمکی ہے کیسے امر پنجاب بنا ہے کون وہاں مشہور ہوا ہے کہاں ہوئے گاندھی جی پیدا کام انہوں نے کیے ہیں کیا ...

مزید پڑھیے

نیا سال

نئے سال کی یوں خوشی ہم منائیں کہ روٹھے ہوؤں کو گلے سے لگائیں گئے سال کے سارے غم بھول جائیں نیا سال آیا نئے گل کھلائیں ستاروں سے دھرتی کا دامن سجائیں نظاروں کو تصویر جنت بنائیں رہے راج دھرتی پہ اب شانتی کا نہ چھائیں کہیں جنگ کی اب گھٹائیں مٹانا ہے ہم کو کدورت دلوں سے ہر اک سمت سے ...

مزید پڑھیے

ہمارا گھر

پیار وفا کے دیپ جلائیں گھر کو اپنے سورگ بنائیں کھیلیں کودیں اور مسکائیں دیکھ کے خوش ہوں جس کو مائیں پہلا مکتب گھر ہے ہمارا درس اسی سے ہم سب پائیں جس سے ملیں پھل علم کے ہم کو اس میں ایسے پودے لگائیں پہلے ماں اور باپ سے سیکھیں پھر سب کو آداب سکھائیں جو بھی ہمارے گھر میں آئے پیار سے ...

مزید پڑھیے

بچپن

پیارا پیارا بھولا بچپن کھیلا جو ماں باپ کے آنگن پیاری بھولی باتیں اس کی سپنوں والی راتیں اس کی پانی کو کہتا ہے مانی دوڑ کے لائے اس کی نانی روٹی مانگے آٹی کہہ کر دوستی توڑے کٹی کہہ کر ضد پر اپنی جب آ جائے اپنی سی کر کے وہ دکھائے پیارے پیارے اس کے کھلونے کھیلے گڈو اور سلونے سب ...

مزید پڑھیے

اردو ہندی

اردو ہندی پیاری بہنیں پیار کا گہنہ دونوں پہنیں ایک ہے ان کا گھر اور آنگن پھول کھلے ہیں گلشن گلشن بھارت ماں کی راج دلاری دونوں بہنیں پیاری پیاری گیت ایکتا کے یہ گائیں بھید بھاؤ کو دور بھگائیں ہر دل پر ان کی ہے حکومت سب کرتے ہیں ان سے محبت بھید جو کوئی ان میں بتائے وہ مورکھ جگ ...

مزید پڑھیے

عید

وہ دیکھو وہ نکلا چاند عید کا پیارا پیارا چاند وہ دیکھو اس پیڑ کے اوپر ٹوٹی ہوئی چوڑی کے برابر ٹیپو آؤ گڈو آؤ شاہی کو بھی ساتھ میں لاؤ دادی ماں نے سب کو جگایا اچھی طرح سب کو نہلایا چم چم کرتے جوتے پہنے پاجامہ اور کرتے پہنے ممی نے پھر عطر لگایا سب کے کپڑوں کو مہکایا آگے آگے ہو گئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 569 سے 960