عید
وہ دیکھو وہ نکلا چاند
عید کا پیارا پیارا چاند
وہ دیکھو اس پیڑ کے اوپر
ٹوٹی ہوئی چوڑی کے برابر
ٹیپو آؤ گڈو آؤ
شاہی کو بھی ساتھ میں لاؤ
دادی ماں نے سب کو جگایا
اچھی طرح سب کو نہلایا
چم چم کرتے جوتے پہنے
پاجامہ اور کرتے پہنے
ممی نے پھر عطر لگایا
سب کے کپڑوں کو مہکایا
آگے آگے ہو گئے ڈیڈی
پیچھے پیچھے ننھے نمازی
عید گاہ میں پڑھی نماز
ساتھ میں تھے انور اعجاز
واپس آئے پڑھ کے نماز
اٹھلاتے دکھلاتے ناز
سب نے مل کر کھائیں سوئیاں
سب کے من کو بھائیں سوئیاں
ڈیڈی نے دی سب کو عیدی
خوش ہوئے ٹیپو گڈو شاہی
عید خوشی کے پھول کھلاتی
آئی اندھیرے دور بھگاتی