اردو ہندی

اردو ہندی پیاری بہنیں
پیار کا گہنہ دونوں پہنیں


ایک ہے ان کا گھر اور آنگن
پھول کھلے ہیں گلشن گلشن


بھارت ماں کی راج دلاری
دونوں بہنیں پیاری پیاری


گیت ایکتا کے یہ گائیں
بھید بھاؤ کو دور بھگائیں


ہر دل پر ان کی ہے حکومت
سب کرتے ہیں ان سے محبت


بھید جو کوئی ان میں بتائے
وہ مورکھ جگ میں کہلائے


تلسیؔ غالب میرؔ کبیراؔ
ان کے عاشق رحمنؔ میرا


پیار کی باتیں ہم کو سکھائیں
سیدھی سچی راہ بتائیں