شاعری

آج کا ہندوستان

آج کا ہندوستان دنیا کے جواں ملکوں میں سے ایک ہے نوجوانوں میں نوجوان جن میں سے زیادہ تر نوجوان بے روزگار ہیں آج کے بے روزگار نوجوان کل کے بے روزگار بوڑھے ہو جائیں گے کل ہندوستان دنیا کے سب سے بوڑھے ملکوں میں سے ایک ہوگا بوڑھا بھی اور بے روزگار بھی اور بے حد غریب بے سہارا بھی وہ ...

مزید پڑھیے

آؤ یوپی

کرشن اور رام کے اوتار دکھائیں گے تمہیں یوپی آؤ کبھی چمتکار دکھائیں گے تمہیں کبیر سور تلسی اور خسرو ہی نہیں بڑھ کر ایک سے ایک فن کار دکھائیں گے تمہیں جیسے بچھڑی ہوئی دو بہنے گلے ملتی ہوں گنگا جمنا کی پاون دھار دکھائیں گے تمہیں دلوں میں احساسوں کی نرم گرماہٹ لیے کرتے ہیں کیسے آدر ...

مزید پڑھیے

نیا دور

نئے زمانہ کی تکنیکوں کے چکر میں کیا کیا بچھڑ گیا کچھ یاد ہے کتابیں الماریوں میں دم گھونٹ رہی ہیں ہر صفحہ ادھ مرا سا ہو گیا ہے ان کا بھار اب لوگوں سے اٹھتا نہیں شاید اچانک سے بہت بھاری ہو گئی ہیں ہزاروں کے برابر تو سو گرام کا کنڈل ہے پنے نہیں پلٹے جاتے اب بس سوائپ کیا جاتا ...

مزید پڑھیے

کون ہے وہ

کون ہے وہ جو ہر پل میرے ساتھ ساتھ چلتا ہے کبھی وہ پھول بن کر میرے ہونٹوں پر کھلتا ہے کبھی شبنم بن کر میری روح کو بھگو دیتا کون ہے وہ جو ہر پل میرے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ کبھی لفظ بن کر میری غزلوں میں سنور جاتا ہے جب وہ ہنستا ہے ہر سمت جگنو چمکنے لگتے ہیں جب وہ چلتا ہے تو راہوں ...

مزید پڑھیے

کچی عمر کے

کچی عمر کے گلابی خوابوں کی قیمت کچی عمر کے خوب صورت جذبوں کی قیمت اس قدر مہنگی کیوں ہے تمام عمر گزر جانے کے بعد بھی پشیمانیاں رسوائیاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ہم سفر رہتی ہیں

مزید پڑھیے

سیاست

ہے کوئی تو بات جو وہ آواز دبانے پہ آمادہ ہے لگا لے جتنا دم ہو اپنا بھی مضبوط ارادہ ہے کفایتی تعلیم و علاج کی حق دار ہے عوام رقم وہاں سے نکالے جن کے پاس ضرورت سے زیادہ ہے آگے چل کر یہی پڑھنے والے لوگ دیش کو آگے لے جائیں گے یہ کیا تہذیب کہ ضرورت مند کو کہتے ہو حرام زادہ ہے کرسی پہ بیٹھ ...

مزید پڑھیے

جشن آزادی

پتیاں کتنی بھی آئیں جائیں سوتنترتا دیوس کی ہاردک شبھ کامنائیں دیش کا کوئی بھی گلی کوچہ رہے ترنگا ہمیشہ سب سے اونچا رہے ترنگے میں کیسریا سفید ہرا رنگ ہیں ترنگے کے رنگ ہمارے دیش کے انگ ہیں کیسریا سوریہ ہرا وکاس کا پرتیک سفید شانتی اور دھرم نربھیک تینوں سے مل کر ترنگا بنتا ...

مزید پڑھیے

ادھار کے آنسو

میں نے اپنے آنسو بانٹ دئے ہیں بادلوں کو اور یہ اب برستے ہیں تو میرے آنسوؤں کو لے کر بہت منت کی تھی اس نے میری میں بھی اپنی آنکھوں کے تمام آنسوؤں کو اس کی جھولی میں ڈال کر مطمئن ہو گئی تھی اور میری آنکھیں وہ بھی خشک ہو گئیں یہ اب کبھی نہیں برستیں کسی کی خاطر لیکن بادل برستے ہیں میرے ...

مزید پڑھیے

آوارگی

عجیب بات تھی میرے مزاج میں بھاگتی رہی میں جانے کس کی تلاش میں بے ارادہ بے وجہ ادھر ادھر ڈگر ڈگر دریا دریا کو بہ کو سراسیمگی کے عالم میں عجب دیوانگی میں عجب حیرانگی لئے جنوں کی حد کو پار کر کے ہر کسی پر وار کر کے پہنچ گئی وہاں پر میں جس کے آگے کوئی رہ گزر نہ تھی

مزید پڑھیے

مگر

میں حسیں ہوں مگر اس قدر بھی نہیں مجھ کو معلوم ہے جانتی ہوں کہ میں تیرے الفاظ کی سب ہے جادوگری تیرے الفاظ نے اور جنوں نے ترے اپنے شعروں میں کر کے بیاں میرا حسن دل کشی کو مری شاعری کو مری ایک پہچان دی ہر زباں پر مرا تذکرہ ہے مگر مجھ کو سچ سچ بتا اے سخنور مرے اے مرے جادوگر تیرے اشعار ...

مزید پڑھیے
صفحہ 256 سے 960