ادھار کے آنسو
میں نے اپنے آنسو
بانٹ دئے ہیں بادلوں کو
اور
یہ اب برستے ہیں تو
میرے آنسوؤں کو لے کر
بہت منت کی تھی اس نے میری
میں بھی
اپنی آنکھوں کے تمام آنسوؤں کو
اس کی جھولی میں ڈال کر
مطمئن ہو گئی تھی
اور میری آنکھیں
وہ بھی خشک ہو گئیں
یہ اب کبھی نہیں برستیں
کسی کی خاطر
لیکن بادل برستے ہیں
میرے آنسوؤں کو لے کر