سیاست

ہے کوئی تو بات جو وہ آواز دبانے پہ آمادہ ہے
لگا لے جتنا دم ہو اپنا بھی مضبوط ارادہ ہے
کفایتی تعلیم و علاج کی حق دار ہے عوام
رقم وہاں سے نکالے جن کے پاس ضرورت سے زیادہ ہے
آگے چل کر یہی پڑھنے والے لوگ دیش کو آگے لے جائیں گے
یہ کیا تہذیب کہ ضرورت مند کو کہتے ہو حرام زادہ ہے
کرسی پہ بیٹھ کے خود کو وزیر سمجھ رہا ہے وہ بد گماں
اس کو یہ بتا دو کہ وہ بساط کا بس ایک پیادہ ہے