کچی عمر کے

کچی عمر کے
گلابی خوابوں کی
قیمت
کچی عمر کے
خوب صورت جذبوں کی
قیمت
اس قدر مہنگی کیوں ہے
تمام عمر
گزر جانے کے بعد بھی
پشیمانیاں
رسوائیاں
ساتھ ساتھ چلتی ہیں
ہم سفر رہتی ہیں