آؤ یوپی
کرشن اور رام کے اوتار دکھائیں گے تمہیں
یوپی آؤ کبھی چمتکار دکھائیں گے تمہیں
کبیر سور تلسی اور خسرو ہی نہیں
بڑھ کر ایک سے ایک فن کار دکھائیں گے تمہیں
جیسے بچھڑی ہوئی دو بہنے گلے ملتی ہوں
گنگا جمنا کی پاون دھار دکھائیں گے تمہیں
دلوں میں احساسوں کی نرم گرماہٹ لیے
کرتے ہیں کیسے آدر ستکار دکھائیں گے تمہیں