کٹھ پتلی نے پودے لگائے

آنگن میں
کٹھ پتلی نے پودے لگائے
اس میں نکلے پھول
رنگ برنگے
اودے پیلے
نیلے لال گلابی
رنگوں کی ورشا سے جاگے
اس کے گھر کا آنگن
پائل کی ہو چھن چھن
گملوں کا بازار لگا ہے
گھر دیکھو پھولوں سے سجا ہے
گڈو راجا اپنے ہاتھ سے
کلیوں کو یوں توڑیں موڑیں
پھول میں باقی جان نہ چھوڑیں
کٹھ پتلی جب چین گنوائے
اور وہ بچوں پر جھنجھلائے
چوں چوں چوں چوں کرتی جائے
خود روئے اوروں کو رلائے
ہر پتی پر آنسو ٹپکیں
چپکے چپکے
جیسے موتی
کاہے کو یہ موتی رولے
دیکھو کیا کٹھ پتلی بولے