خواب کی دنیا
کھیتوں کی پگڈنڈی پر
دو ننھے ننھے پاؤں
ہری گھاس سے الجھیں
بھاگتے جائیں بھاگتے جائیں
رک کر دیکھیں
چاند نگر میں بیٹھی بڑھیا
کوئی راگ الاپے
چھن چھن کرتے
سارے گھنگھرو
ایک تال سے بولیں
بوجھو بچو میری پہیلی
کیا ہے اس کا بھید
بادل کی کھڑکی سے
سارے تارے گرتے جائیں
اور جگنو بن جائیں
دور کھڑے دو پیارے بچے
ہونٹوں میں بتلائیں
اٹھلائیں شرمائیں
کھیتوں کی پگ ڈنڈی پر
دو ننھے ننھے پاؤں