شاعری

رم جھم رم جھم برسے بادل

رم جھم رم جھم برسے بادل دل ہے کسی کی یاد سے جل تھل بھیگی بھیگی لٹ جھٹکائے رات کھڑی ہے باندھے پائل کاہے مچائے شور پپیہے تو بھی گھائل میں بھی گھائل میرے آنسو بھی لے جانا ان کے نگر جب جانا بادل جیون اک بن باس ہو جیسے کتنا گھنا ہے درد کا جنگل ان سے ملے تھے دل بہلانے ان سے مل کر دل ...

مزید پڑھیے

کیوں پریشاں اے دل ناکام ہے

کیوں پریشاں اے دل ناکام ہے زندگی مجبوریوں کا نام ہے کیا محبت کا یہی پیغام ہے آنکھ سے دل تک سکوت شام ہے تجھ سے آزردہ دل ناکام ہے پھر بھی تیرا ہی لبوں پر نام ہے بھاگتے دنیا کے پیچھے کب تلک چھوڑ کر دنیا بہت آرام ہے ہو چکیں بد نامیاں بربادیاں اب نگاہ ناز کیا پیغام ہے آپ آئے اور آ ...

مزید پڑھیے

دور تک بھی آہٹ کی آس جب نہ رہ جائے

دور تک بھی آہٹ کی آس جب نہ رہ جائے کوئی کس طرح دل کو شام غم میں بہلائے کیا کروں کہاں جاؤں کیسے جی کو بہلاؤں چاند کی بھی ٹھنڈک جب دل پہ آگ برسائے جب بھی بزم خوباں میں تم کو بھولنا چاہا درد کچھ سوا اٹھا یاد تم سوا آئے حال دل نہ کچھ پوچھو جیسے عمر بھر کوئی منتظر کسی کا ہو اور نہ وہ ...

مزید پڑھیے

سکوت شب میں تری یاد دل میں یوں آئی

سکوت شب میں تری یاد دل میں یوں آئی بجا رہا ہو کوئی دور جیسے شہنائی خود اپنے غم سے لپٹ کر شہابؔ سو جاؤ تھکی تھکی سی شب ہجر ختم پر آئی کسی کو رنجش بے جا بھی اب نہیں ہم سے کھنک کے ٹوٹ گیا ساغر شناسائی بھلانے والے مرے دن گزر ہی جائیں گے مگر ڈسے نہ تجھے شام غم کی تنہائی نہ کوئی وعدہ ...

مزید پڑھیے

بھرا گھر ہے کوئی صحرا نہیں ہے

بھرا گھر ہے کوئی صحرا نہیں ہے یہاں لیکن کوئی اپنا نہیں ہے غضب ہے ہو گیا برگد بھی ایندھن بزرگوں کا کہیں سایہ نہیں ہے مصیبت میں بھی دامان شرافت ہمارے ہاتھ سے چھوٹا نہیں ہے تماشائی ہوں یوں اپنے غموں کا کہ جیسے درد و غم دیکھا نہیں ہے محبت کی کرن پھوٹی ہے دل سے کتابوں سے اسے سیکھا ...

مزید پڑھیے

مجھ کو شام ہجر کی یہ جلوہ آرائی بہت

مجھ کو شام ہجر کی یہ جلوہ آرائی بہت مہکی مہکی یاد تیری اور تنہائی بہت عمر بھر ڈرتا رہا کم ظرفیٔ احساس سے ان کے پہلو میں بھی میری روح گھبرائی بہت ڈوب کر ان جھیل سی آنکھوں میں جب غزلیں کہیں میرے ان شعروں میں تب آئی ہے گہرائی بہت ہم ہی کیوں تیری محبت میں تماشا بن گئے اس حیات رنگ و ...

مزید پڑھیے

جاگا نصیب کانپ اٹھی ظلمت حیات

جاگا نصیب کانپ اٹھی ظلمت حیات جب ہاتھ میں لیا ہے محبت سے تو نے ہات گھبرائے گا بہت دل غمگیں ترے بغیر رہنے دے یہ خلوص یہ چاہت یہ التفات برکھا کی سانولی سی سحر رنگ روپ میں شانوں پہ جھومتی ہوئی وہ مالوے کی رات ماتھے پہ صبح علم کی پو پھوٹتی ہوئی آنکھوں میں جیسے کھیلتی ہو روح ...

مزید پڑھیے

وہ بدن پھول کی باہوں میں پلا ہو جیسے

وہ بدن پھول کی باہوں میں پلا ہو جیسے اس قدر نرم کہ خوابوں میں ڈھلا ہو جیسے زندگی ٹوٹتے شیشوں کی صدا ہو جیسے زندگی کانپتے ہونٹوں کی دعا ہو جیسے اس طرح دل میں تری یاد کی خوشبو آئی دشت ویراں میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے جب ملاقات ہوئی ان سے تو یوں ہنس کے ملے کوئی شکوہ نہ شکایت نہ گلا ...

مزید پڑھیے

کتنا اداس اداس یہ دور حیات ہے

کتنا اداس اداس یہ دور حیات ہے انساں کی زندگی نہیں جنگل کی رات ہے جب چھڑ گئی غزل تری آنکھیں چمک اٹھیں آواز میری جیسے ترے دل کی بات ہے ڈھلتی ہے تیری یاد کی شبنم سے گرد غم دشوار ورنہ کتنی یہ راہ حیات ہے چھوڑا نہ تیری یاد نے اک لمحہ دل کا ساتھ ہم تجھ سے بے خبر رہے یہ اور بات ہے اے ...

مزید پڑھیے

کیا کہیں یارو کیا کیا ہم پر عشق خرابی لایا ہے

کیا کہیں یارو کیا کیا ہم پر عشق خرابی لایا ہے آنکھ سے لے کر دل تک جیسے اک دھندلکا چھایا ہے جیسے دھنک آکاش پہ نکلے بادل کے چھٹ جانے پر یوں ہی تیرے غم میں رو کر وقت سہانا آیا ہے میری بات نہ سننے والے پوچھ اس سے تو حال مرا آنسو ایک فسانہ بن کے پلکوں پر تھرایا ہے بیت گئی ہے دل پہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 785 سے 4657