شاعری

ابر و شاکر رہے شاداں رہے

ابر و شاکر رہے شاداں رہے خوش رہے جس حال میں انساں رہے تم کو آئینے میں کیا آیا نظر مثل آئینہ جو تم حیراں رہے اس محبت کا برا ہو عشق میں چار دن بھی تو نہ ہم شاداں رہے تھے وہ حسن و عشق کے راز و نیاز قید زنداں میں مہ کنعاں رہے تم نہیں ہو تو تمہاری یاد ہے خانۂ دل کس لئے ویراں رہے قتل ...

مزید پڑھیے

یاد اس کی ہے بہت جی مرا بہلانے کو

یاد اس کی ہے بہت جی مرا بہلانے کو جس نے افسانہ بنایا مرے افسانے کو شام سے صبح ہوئی صبح سے پھر شام ہوئی دل نے جب چھیڑ دیا درد کے افسانے کو آ گئی یاد کسی کی نگہ مست مجھے ابھی ہونٹوں سے لگایا ہی تھا پیمانے کو اب نہ ساغر کی ہوس ہے نہ تمنائے بہار تیرے دامن کی ہوا مل گئی دیوانے کو لذت ...

مزید پڑھیے

زندگی اس کو راس آئی ہے

زندگی اس کو راس آئی ہے جس نے غم سے حیات پائی ہے کون سمجھا فسانۂ دل کو میں ہوں تنہا جہاں خدائی ہے برق سوزاں گری ہے جب بھی کہیں آنچ میرے قفس تک آئی ہے اک مزہ دے گئے ہیں کانٹے بھی ہائے کیا شے برہنہ پائی ہے جب ہنسی لب پہ آئی ہے شارقؔ آنکھ کیا جانے کیوں بھر آئی ہے

مزید پڑھیے

کسی کا خرام جواں دیکھتا ہوں

کسی کا خرام جواں دیکھتا ہوں ترنم کی جوئے رواں دیکھتا ہوں کبھی دیکھتا ہوں سوئے جادۂ غم کبھی اپنا عزم جواں دیکھتا ہوں اک ایسا بھی عالم گزرتا ہے مجھ پر کہ قدموں میں دونوں جہاں دیکھتا ہوں حجاب رخ لالہ و گل اٹھا کر محبت کی چنگاریاں دیکھتا ہوں یہ تمہید ہے جور تازہ کی شاید انہیں آج ...

مزید پڑھیے

کسی طرح خلش آرزو مٹا نہ سکے

کسی طرح خلش آرزو مٹا نہ سکے ترے قریب بھی آ کر سکون پا نہ سکے چمن میں دیکھے کوئی اس کلی کی محرومی جو مسکرائے تو جی بھر کے مسکرا نہ سکے اسی کا سجدہ اسی کا نیاز اسی کی نماز جو اس کے در پہ جھکا کر جبیں اٹھا نہ سکے جہان عشق میں ہے انقلاب کی ضامن وہ ایک آہ جو دل سے لبوں تک آ نہ سکے نہ ...

مزید پڑھیے

بیٹھ کر پاس نہ ارمان بھرا دل دیکھا

بیٹھ کر پاس نہ ارمان بھرا دل دیکھا اک نظر دور سے ہی اس نے بہ مشکل دیکھا آئنہ دیکھ کے خود ہو گیا بسمل دیکھا ہم نے تو عکس کو قاتل کے بھی قاتل دیکھا ہجر میں جینا تو بے شک ہے نہایت دشوار عشق میں اور کوئی کام نہ مشکل دیکھا جان مانگی تھی کہا ہم نے کہ تم پر ہے نثار اس پہ کہتے ہو کہ بس جا ...

مزید پڑھیے

روٹھ جائے وہ مہ جبیں نہ کہیں

روٹھ جائے وہ مہ جبیں نہ کہیں لب پہ آ جائے پھر نہیں نہ کہیں ہم نے دنیا کو چھان مارا ہے تجھ سا دیکھا مگر حسیں نہ کہیں تیری جانب سے مجھ کو کھٹکا ہے غیر ہو جائے دل نشیں نہ کہیں شکوہ دشمن کا کرتے ڈرتا ہوں ہو وہی مار آستیں نہ کہیں دل کو میرے چرا کے لے جائے وہ بت سحر آفریں نہ کہیں یہ ...

مزید پڑھیے

ایک کافر سے محبت ہو گئی

ایک کافر سے محبت ہو گئی زندگی کٹنی مصیبت ہو گئی ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی آس کیا ٹوٹی کہ فرصت ہو گئی عشق نے پہنچا دیا اس حال کو دیکھنے والوں کو عبرت ہو گئی اب نہ چاہیں گے کسی کو بھول کر تم کو دل دے کر نصیحت ہو گئی یہ جنون عشق کے انداز ہیں اپنے سائے سے بھی وحشت ہو گئی جس نے اس کو ...

مزید پڑھیے

مری قسمت میں وصل اس کا اگر اے آسماں ہوتا

مری قسمت میں وصل اس کا اگر اے آسماں ہوتا تو تو بھی مہرباں ہوتا خدا بھی مہرباں ہوتا ستم کے بعد ہوتا ہے کرم بھی یہ اگر سچ ہے مرے دل پر بھی ایسا ہی ستم اے جان جاں ہوتا بلائیں لے کے دشمن مر گیا میری بلا سمجھے سمجھ میں میری جب آتا تماشا یہ یہاں ہوتا زمیں پر سونے والوں کو حقارت سے نہ ...

مزید پڑھیے

عشق کی اتنی بڑھیں رعنائیاں

عشق کی اتنی بڑھیں رعنائیاں حسن کو آنے لگیں انگڑائیاں ایک وہ ہیں اور ان کی انجمن ایک میں ہوں اور مری تنہائیاں یوں نہ دیکھو عارض گل رنگ کو آئنے میں پڑ رہی ہیں جھائیاں پھر ابھر آئی ہیں چوٹیں عشق کی پھر محبت کی چلیں پروائیاں اس طرح آتی ہے دل میں ان کی یاد دور پر جیسے پڑیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 619 سے 4657