شاعری

چاند کے رخ پر گہرا بادل

چاند کے رخ پر گہرا بادل جیسے پھیلا آنکھ کا کاجل تشنہ لبوں کے جام جو کھنکے ٹوٹ کے بکھری مے کی بوتل زخمی طائر سا دل تڑپا ٹوٹی سپنوں کی جب پائل ہم کو سمجھا کر خود رویا یہ دل بھی ہے کتنا پاگل زخم ہمارا روشن روشن راگؔ بجھی وشواس کی مشعل

مزید پڑھیے

یہ مت پوچھو قصہ کیا تھا

یہ مت پوچھو قصہ کیا تھا کیا بتلائیں گزرا کیا تھا ہم نے دو پل کے ریلے میں دیکھا بھی تو دیکھا کیا تھا ہجر و وصل اور رشتے ناطے چار دنوں کا میلہ کیا تھا لب نے ہنس کر بات بنا دی کون یہ سمجھا ٹوٹا کیا تھا سب کو اپنا کر بھی تنہا اس سے بڑھ کر دھوکا کیا تھا دل بھی غم بھی اور سپنے بھی سب ...

مزید پڑھیے

مت ٹکرانا پتھر بن کر آہن ہم ہو جائیں گے

مت ٹکرانا پتھر بن کر آہن ہم ہو جائیں گے پیار سے آ کر تم جو ملو گے گلشن ہم ہو جائیں گے راز چھپانا چاہو تو ہم پردے کا بھی کام کریں اور حقیقت چاہو تو پھر درپن ہم ہو جائیں گے ہم کو دشمن مت سمجھو ہم پیار سکھاتے ہیں سب کو جس میں بھرے ہوں پھول وفا کے دامن ہم ہو جائیں گے خوشیوں میں رنگین ...

مزید پڑھیے

جب چھوڑ دیا مڑ کر ساحل کو نہیں دیکھا

جب چھوڑ دیا مڑ کر ساحل کو نہیں دیکھا رستے کے مسافر نے منزل کو نہیں دیکھا کیا حوصلہ تھا اس کا کیا کر وہ گیا لوگو تھا جوش جنوں حد فاصل کو نہیں دیکھا وہ لاکھ کرے دعوے پر خاک مجھے سمجھے جس نے کہ مرے جذب کامل کو نہیں دیکھا کیا خوب ہے ہمدردی بے درد مہربانو لاشوں میں الجھتے ہو قاتل کو ...

مزید پڑھیے

پیکر ہے انسان نہیں ہے

پیکر ہے انسان نہیں ہے پتھر ہے بھگوان نہیں ہے وحشت کا سایہ ہے لپٹا سر پر اب قرآن نہیں ہے ایماں کا بھی حال نہ پوچھو وہ دل کا مہمان نہیں ہے سجدہ جس پر کریں جبینیں کمتر وہ استھان نہیں ہے آئے یہاں اور بس نہ پائے ایسا ہندوستان نہیں ہے سب پر بھاری ایک قلندر جو میر و سلطان نہیں ...

مزید پڑھیے

یہ مت پوچھو قصہ کیا تھا

یہ مت پوچھو قصہ کیا تھا کیا بتلائیں گزرا کیا تھا ہم نے دو پل کے ریلے میں دیکھا بھی تو دیکھا کیا تھا ہجر و وصل اور رشتے ناطے چار دنوں کا میلہ کیا تھا لب نے ہنس کر بات بنا دی کون یہ سمجھا ٹوٹا کیا تھا سب کو اپنا کر بھی تنہا اس سے بڑھ کر دھوکا کیا تھا دل بھی غم بھی اور سپنے بھی سب ...

مزید پڑھیے

حسن کیا اور دل کشی کیا تھی

حسن کیا اور دل کشی کیا تھی تم نہ ہوتے تو زندگی کیا تھی آس جاگی نہ تھی اگر دل میں ہلکی ہلکی سی روشنی کیا تھی اس کو اکثر اداس دیکھا ہے اس کی محفل میں کچھ کمی کیا تھی غیر بھی ہم سے اب یہ پوچھیں گے تنہا تنہا ہو بے بسی کیا تھی مٹتے مٹتے بھی آس کہتی ہے تم جو آتے تو بات ہی کیا تھی ہم پہ ...

مزید پڑھیے

کبھی دلوں کی صدا بھی بن جا

کبھی دلوں کی صدا بھی بن جا کسی کے لب کی دعا بھی بن جا یہ داغ گل بھی ہیں آس رکھتے سنوار ان کو صبا بھی بن جا ہزار رنگوں میں ہو نمایاں تو رنگ کوئی جدا بھی بن جا کسی کے دل میں جگا کے چاہت تو آرزو کا خدا بھی بن جا غموں سے راحت ملے کسی کو شراب بن جا نشہ بھی بن جا دل و نظر کے سکوں کی ...

مزید پڑھیے

غروب ہوتے ہوئے دو ستارے آنکھوں میں

غروب ہوتے ہوئے دو ستارے آنکھوں میں شکست خواب کے ہیں استعارے آنکھوں میں پھر اس کے بعد کسی بھی پلک اماں نہ ملی وہ روز و شب کہ جو ہم نے گزارے آنکھوں میں ہم آخر شب امید سو بھی جائیں مگر وہ خواب گمشدگاں کون اتارے آنکھوں میں اس اہتمام سے روتے ہیں تیرے دل زدگاں کہ باہر آنکھوں سے دریا ...

مزید پڑھیے

جس وقت آنکھیں خواب آئینہ دل ہوتا ہے

جس وقت آنکھیں خواب آئینہ دل ہوتا ہے شعر نہیں لکھا جاتا نازل ہوتا ہے تنہا کیوں چلتے ہو کسی کے ساتھ چلو تو اک رستہ ایسا ہے جو منزل ہوتا ہے اور کسی کے ہاتھ پہ ہم بیعت نہ کریں گے دریا صرف سمندر میں شامل ہوتا ہے زندہ رہنا سہل بہت ہے لیکن انساں جاں سے گزر جائے تو اس قابل ہوتا ہے ہر شے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1080 سے 4657