چند پاکستانی وولوگرز کا اداکاری تک کا سفر

سوشل میڈیا کا جادو معاشرے کے ہر شعبے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ زندگی کے کئی شعبوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اسی طرح سوشل میڈیا سٹارز بھی ٹی وی اور فلم میں اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ آج ہم چند ایسے پاکستانی وولوگرز سے ملواتے ہیں جو اب ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نام پیدا کرچکے ہیں۔

1۔ عثمان خالد بٹ

Description: https://alifyar.com/ckeditor/ck_images/OB.jpg

عثمان خالد بٹ جن کو او بی کے نام سے پکارا جاتا ہے، پاکستانی شوبز میں خوب صورت اور ٹیلنٹِڈ اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آپ اداکار، مصنف اور کوریوگرافر ہیں۔ لیکن عثمان خالد بٹ ایکٹر بننے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنا نام منوا چکے تھے۔ انھوں نے 2010 میں اپنا یوٹیوب چینل “The living picture guy” شروع کیا۔ انھوں یوٹیوب پر اس وقت ویڈیو بنانا شروع کی جب یوٹیوب پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں تھا لیکن اس وقت بھی عثمان خالد بٹ کی ویڈیوز لاکھوں کی تعداد میں دیکھی جاتی تھیں۔ انھوں نے اداکاری کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا البتہ ٹی وی پر اداکاری کا ڈیبیو 2012 میں جیو ٹی وی کے ڈراما  "ایک نئی سنڈریلا" سے کیا۔ اسی برس "عون زارا" ڈراما میں ان کے مزاحیہ  کردار عون نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ انھوں نے اب تک درجنوں ٹی وی ڈراما میں اداکاری دھاک بیٹھا چکے ہیں جن میں دیارِ دل، صنم، باغی،عہدِ وفا، الف،چپکے چپکے اور قاتل حسینہ کے نام نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی کمرشل فلموں جیسے جاناں،باجی اور سپر سٹار میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

2۔ ارسلان نصیر

Description: https://alifyar.com/ckeditor/ck_images/CBA.png

ارسلان نصیر یوٹیوب پر دو عشروں سے چھائے ہوئے ہیں۔ ان کا یوٹیوب چینل CBAComics By Arsalan کے نام سے ہے۔ وہ یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ایک کومک آرٹسٹ اور کونٹینٹ رائٹر ہیں۔ انھوں نے 2011 میں فیس بک پر کومکس (مزاحیہ سکیچ) بنانا شروع کی۔ وہ پاکستان کی بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اینی میشن فلم "برقا ایوینجرز جو 2014 میں ریلیز ہوئی،" کے مصنفین میں شامل ہیں۔ بعد ازاں انھوں نے یوٹیوب پر موویز اور اشتہارات پر مزاحیہ تبصرے کرنا شروع کیے۔ ان کے کرکٹ پر مزاحیہ تبصروں کی سیریز کری کومڈیز نے ان کی شہرت کو بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ وہ 2020 میں اپنے rewinds, spoofs and cricomedies کی بدولت نمایاں ہوئے۔ 2021 میں پہلی بار ہم ٹی وی کے ڈراما چپکے چپکے میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس ڈرامے میں ان کے کردار ہادی کو بہت پسند کیا گیا۔ ان کے چہرے تاثرات اور اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ ان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی ایمن سلیم اور ارسلان نصیر کی جوڑی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہی۔ بعد ازاں انھوں نے صنم جنگ کے ساتھ اپنی پہلی ٹیلی فلم "ہونا تھا پیار" میں کام کیا۔ جبکہ رواں برس(2022) ان کا دوسرا ڈراما سیریل "پرستان" آن ایئر ہوا۔ مزید ازاں وہ ترکی کی صلاح الدین ایوبی پر بننے والی فلم کی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ 2021 میں انھوں نے سوشل میڈیا پر بہترین مزاحیہ اداکار کی کیٹگری میں پہلا پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ (پیسا) کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

3۔ تیمور صلاح الدین (مورو)

Description: https://alifyar.com/ckeditor/ck_images/mooroo_scaled.jpg

تیمور صلاح الدین سوشل میڈیا پر مورو کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ پاکستان میں ان وولوگرز  اور یوٹیوبرز میں شامل ہیں جنھوں نے سب سے پہلے وولاگ کا آغاز کیا تھا۔ وہ مزاحیہ سکیچز اور ٹریولنگ وولاگز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ موسیقی اور فلم سازی میں بھی اپنا نام منوا چکے ہیں۔ وہ لکس سٹائل ایوارڈ کے لیے مختلف کیٹگریز میں چار پر نامزد ہوچکے ہیں۔ انھوں نے رواں برس ہم ٹی وی کے رمضان سپیشل ڈرامے "پرستان" سے اداکری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ ان کا یوٹیوب پر میرا سیٹھی کے ساتھ مشہور ہونے والا کردار امان اللہ ہے، اس ڈرامے میں بھی میرا سیٹھی کے ساتھ اسی کردار کے ساتھ سامنے آئے اور کافی پسند کیے گئے۔

4۔ بلال خان (سنگر)

Description: https://alifyar.com/ckeditor/ck_images/bilal_khan.jpg

بلال خان ایک پاکستانی موسیقار،اداکار اور یوٹیوبر ہیں۔ انھوں نے موسیقی کے میدان میں اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں کیا۔ ان کے گانے "بچانا"، "تو کیا ہوا؟" اور "متاعِ جاں ہے تو" سے ان کو شہرت حاصل ہوئی۔ 2012 میں گیارہویں لکس سٹائل ایوارڈ میں ان کے البم "امید" کو بیسٹ البم کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا۔ یوٹیوب پر ان کے وولاگ کافی مشہور ہوئے۔ وہ وولاگر اور یوٹئوبر سے اداکاری کا سفر 2012 میں ہی ایک ٹیلی فلم "تمنا کی تمنا" سے آغاز کیا۔ یہ ٹیلی فلم بشریٰ انصاری نے لکھی اور ہم ٹی وی پر آن ایئر ہوئی۔ ان کا پہلا ڈراما سیریل ہم ٹی وی پر آن ایئر ہونے والا "سمی" تھا جس میں انھوں نے عالیان کا کردار ادا کیا۔ جبکہ 2017 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے خاموشی میں لیڈنگ کردار ادا کیا۔ بلال خان 2022 میں ٹیلی فلم "افراتفری" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

5۔ رحیم پردیسی