واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا جس کا سب کو انتظار تھا

واٹس ایپ ، فیس بک اور یوٹیوب کے بعد تیسرا بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے۔ واٹس ایپ روز بروز مقبولیت کا جھنڈے گاڑتا جارہا ہے۔۔۔واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے جس کی وجہ سے واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج ہم واٹس ایپ کے ایک ایسے فیچر کا تعارف کروانے جارہے ہیں جس کا سب کو انتظار ہے۔۔۔یہ فیچر پانچ برس پہلے بھی متعارف کروایا گیا تھا لیکن چند دن بعد "یوٹرن" لے لیا گیا۔ وہ کون سا فیچر ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔۔۔لگتا ہے کہ واٹس ایپ کے مقابلے کا میسنجر ایپ شاید طویل عرصے تک سامنے نہ آسکے۔ واٹس ایپ اپنی سروسز میں بھی مسلسل بہتری کارہا ہے۔۔۔نئے نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے۔۔۔ چند دن پہلے الف یار پر واٹس ایپ کے نئے آنے والے دس فیچرز سے متعلق ایک تحریر شائع ہوئی ہے۔۔۔اسے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

واٹس ایپ جلد ایک نیا زبردست فیچر متعارف کروانے والا ہے۔۔۔جس سے ایک دیرینہ مطالبہ حل ہو جائے گا۔۔۔

وہ فیچر ہے میسج ایڈیٹنگ کا !

اگر آپ کو کوئی میسج لکھ چکے ہیں تو اس میں کچھ ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس پہلے ڈیلیٹ کا آپشن تھا۔ لیکن اب واٹس ایپ اس میں بہتری لا رہا ہے۔۔۔یعنی اب آپ میسج میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو اسے ڈیلیٹ نہ کریں بلکہ فیس بک کی طرح اسے ایڈیٹ کرسکیں گے۔

فی الحال یہ آپشن بیٹا ورژن کے لیے محدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ جیساکہ آپ سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایڈیٹ کا آپشن نظر آرہا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ نے ایڈیٹ کا فیچر 2017 میں بھی متعارف کروایا تھا؟ لیکن چند دن بعد "یوٹرن" لے لیا گیا۔گزشتہ دنوں ایک بار پھر واٹس ایپ انتظامیہ نے اس فیچر کو بیٹا ورژن میں شامل کیا ہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مستقل طور پر شامل کردیا جائے گا۔

مزید ازاں واٹس ایپ نے چند دن قبل لنکڈ ڈیوائسز سے متعلق بھی ایک اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔ لنکڈ ڈیوائسز یعنی جو ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ چلایا جاتا ہے۔۔۔ان کے نام بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔عمومی طور پر لنکڈ ڈیوائس کا نام بائی ڈیفالٹ براؤز اور سسٹم کانام ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن اب اسے اپنی مرضی سے نام بھی ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات