گیارہواں ہاکی ایشیا کپ 2022 انڈونیشیا میں جاری

انڈونیشیا میں مردوں کا گیارہواں ہاکی ایشیا کپ کا 23 مئی 2022 سے جکارتا میں شروع ہوچکا ہے جو یک جون تک جاری رہے گا۔ اس میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ بھارت دفاعی چیمپیئن کے طور پر شریک ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سرفہرست رہنے والی تین ٹیمیں 2023 میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔ کیا پاکستان اس بار ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرپائے گا؟

کون سی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں؟

گیارہویں ہاکی ایشیا کپ میں کل آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ان میں پانچ ٹیمیں وہ ہیں جو گزشتہ ہاکی ایشیا کپ میں سرفہرست رہیں جن میں جاپان، ملائشیا، بھارت، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ جبکہ مارچ 2022 میں اے ایچ ایف کپ کی فائلسٹ دو ٹیمیں یعنی  بنگلہ دیش اور اومان بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

ابتدائی راؤنڈ میں ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

پول اے

پول اے میں جاپان، بھارت، پاکستان اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

پول بی

پول بی میں ملائشیا، جنوبی کوریا ، بنگلہ دیش اور اومان شامل ہیں۔

کس کا پلڑا بھاری ہے

ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلے۔ دونوں گروپس کے پہلے راؤنڈ کے نتائج درج ذیل ہیں:

گروپ اے کے نتائج

پول اے میں جاپان اور بھارت ٹیبل پوائنٹ پر سرفہرست ہیں اور دونوں ٹیمیں سمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلے دو میچوں میں کارکردگی بہتر رہی۔ بھارت کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے میں میچ برابر رہا۔ جبکہ انڈونیشیا کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں 13 گول کے ساتھ ناقابل شکست رہا۔جاپان کے ساتھ میچ میں ناکامی کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید دم توڑ گئی۔ پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک برابر رہا اور ایک میچ میں ناکامی کا سامنا رہا۔ میزبان ٹیم انڈونیشیا اپنا کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی۔

گروپ بی کے نتائج

پول بی میں ملائشیا کی پرفامنس شاندار رہی اور وہ ٹیبل پوائنٹ پر پہلےنمبر پر ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ اے ایچ ایف کپ 2022 میں چیمپیئن رہنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم اس بار کارکردگی دکھانے مین ناکام رہی اور 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اومان کی ٹیم اپنا کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی۔

کیا پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرپائے گا؟

ہاکی ایشیا کپ 2022 پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس ایونٹ میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے ممالک ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرسکیں گے۔ پہلا راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد جاپان،جنوبی کوریا اور ملائشیا نے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جگہ بنالی ہے۔ جبکہ بھارت میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ پاکستان پہلے راؤنڈ میں ایک میچ ہا گیا، ایک برابر رہا اور ایک جیت گیا لیکن سپر فور میں جگہ بنانے میں ناکامی کے بعد اس بار بھی پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔ ایک صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کپ کے لیے کوالیفائی کرسکتا تھا اگر بھارت اپنا انڈونیشیا سے میچ ہار جاتا یا کم از کم جیتنے کے لیے 15 سے کم گول کرپاتا۔ لیکن 26 مئی 2022 کو بھارت نے پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گول سے شکست سے دوچار کرکے سپر فور میں جگہ بنالی اور اسی پاکستان کا یہ امید بھی دم توڑ گئی۔

سپر فور میں پہنچنے والی  ٹیمیں

پہلے راؤنڈ کے بعد جاپان، ملائشیا، بھارت اور جنوبی کوریا سپر فور یعنی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ سیمی فائنل کے میچز 28 مئی 2022 سے شروع ہوں گے۔ 28 مئی تا 31 مئی تک یہ چاروں ٹیمیں سیمی فائنل کے چھے میچز کھیلیں گی۔

فائنل کب ہوگا اور کون فائنل کھیلے گا؟

یکم جون کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے میچ کھیلا جائے گا۔

کون کون کتنی بار چیمپیئن رہا

1۔ پاکستان ہاکی ایشیا کپ میں دس میں سے چھ بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان میں روایتی حریف بھارت سے چار بار فائنل میں ٹاکرا رہا ور پاکستان نے تین بار ناقابل شکست رہا۔

گزشتہ دس ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان پہلے تین کپ اپنے نام کیے اور ناقابل شکست رہا۔ دل چسپ پہلو یہ ہے کہ تینوں بار فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے تھا۔

1982 میں کراچی میں ہونے والے فائنل میں راؤنڈ روبن کے ذریعے فیصلہ ہوا اور پاکستان فاتح رہا۔

1985 میں پاکستان نے 2-3 سے بھارت کو شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں منعقد ہوا۔

 1989 میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو اس کی سرزمین پر 0-2 سے ہرایا۔

2۔ بھارت دس میں سے آٹھ بار فائنل میں پہنچا۔ بھارت نے بھی تین بار یہ کپ اپنے نام کیا۔

2003 میں پاکستان کو ہرا کر چمپیئن ریا۔

2007 میں بھارت کا فائنل کیں جنوبی کوریا سے ٹاکرا رہا اور 2-4 سے جیت اپنے نام کی۔

2017 بھارت گزشتہ دسویں ہاکی ایشیا کپ میں ملائشیا کو شکست دے چمپیئن بنا۔

3۔ جنوبی کوریا نے چار بار چپمپیئن رہا۔ جنوبی کوریا نے چار بار یہ کپ جیتا۔

1994 بھارت کو ہراکر چمپیئن شپ پر براجمان ہوا۔

1999 میں پاکستان کو شکست دی اور ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

2009 میں پاکستان سے مقابلہ کیا اور کامیابی سمیٹی۔

2013 میں بھارت کو ہرا کر چمپیئن شپ جیت لی۔

متعلقہ عنوانات