ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان ملا جلا ردعمل!
مبلغِ اور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے میں ذاکر نائیک کے ساتھ ان کے بیٹے شیخ فاروق نائیک بھی ہوں گے۔ ذاکر نائیک کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرینگے ۔ان اجتماعات میں وہ "ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟"،"مسلمان پروفیشنلز کی ذمہ داریاں؟" اور" قرآن عالمی ضرورت"کے موضوعات پر گفتگو کریں گےجس میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا۔
اس دورے کے بارے میںوقتاََ پوقتاََ ذاکر نائیک کے سوشل میڈیا پیج پر معلومات دی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر وہ یہ دورہ کررہے ہیں۔
اس دورے کے اعلان کے ساتھ ایک طرف سوشل میڈیا پر اُن کو ویلکم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف کچھ لوگ اس دورے پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں ۔پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں۔