بھارت میں موجود خوبصورت فن تعمیر اور قدرتی مقامات کی سیر کیجیے

نیا سال آنے کو ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ سالِ نو پر سیر کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ان دنوں اکثر لوگ ایسے مقامات کی تلاش میں ہیں جو قدرتی حسن کی زیبائش کے ساتھ ساتھ معقول بجٹ کے حامل ہیں۔ ذیل میں ان جگہوں کی فہرست ہے جو آپ کو انتہائی خوشگوار سفر اور سستے داموں تفریح کا تجربہ دینے کا وعدہ کرتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ سردیوں میں جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو یہ جگہیں سردیوں میں انتہائی خوبصورت ہوتی ہیں۔ سمندر کے کنارے آرام دہ چہل قدمی سے لے کر ہمالیہ میں ایک سنسنی خیز تجربہ کرنے تک، اور ورثے کی سیر تک، یہ جگہیں نہ صرف آپ کو تروتازہ محسوس کرائیں گی بلکہ آپ کو اس وقت میں واپس لے جائیں گی جب انگریزوں نے ہندوستان پر حکومت کی تھی۔ ذیل میں چند ایسے مقامات کی معلومات ہیں جو اس وقت کام آ سکتی ہے جب آپ اپنے سفر کی منزل کا فیصلہ کر رہے ہوں۔

پڈوچیری یا پانڈیچیری:

پڈوچیری، جسے ہندوستان کا فرانسیسی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے کیونکہ اس نے اپنے فن تعمیر اور کھانوں میں فرانسیسی طرز کا ایک لمس برقرار رکھا ہے۔ آپ کے بجٹ پر منحصر ہے، آپ پڈوچیری میں مختلف قسم کے تجربات کر سکتے ہیں۔

پرومینیڈ بیچ پر ایک خوبصورت طلوع آفتاب سے لطف اندوز ہونے سے لے کر اوسٹیری جھیل پر پرندوں کو دیکھنے تک، یا مہم جوئی اور ٹیمپل ایڈونچر سینٹر میں سکوبا ڈائیونگ کرنے تک۔ کوشش کریں کہ Auroville کا دورہ کریں اور فطرت کے حقیقی قریب اور پائیدار زندگی کے تجربے کے لیے کم از کم دو دن گزاریں۔ اکتوبر سے مارچ تک جانے کا وقت بہترین ہے، جس کی اوسطاً قیمت تقریباً ₹1000 فی دن ہے۔

پُشکر    

راجستھان کا ایک شہر جہاں آپ ورثے، ثقافت اور مذہب کے حقیقی جوہر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ یہ شہر شہری زندگی کی جھلک کا ایک مثالی تجربہ دے گا۔ اس تاریخی شہر میں، ہر یادگار کے نیچے ایک دہائی پرانی تاریخ دفن ہے۔ یہ شہر ایک جھیل پر واقع ہے، یہاں اس جھیل کے چاروں طرف تقریباً 52 نہانے کے گھاٹ ہیں، لوگوں کو پرانے سکے بھی ملے ہیں جو چوتھی صدی قبل مسیح کے ہیں۔ رنگجی مندر سارے شہر میں منفرد ہے، جو جنوبی ہندوستانی طرز تعمیر میں خوبصورتی سے بنایا گیا ہے، کیونکہ آس پاس کے علاقے میں اس سے ملتے جلتے آرکیٹیکچرز نہیں پائے گئے۔

اکتوبر سے مارچ تک جانے کا وقت بہترین ہے، اور اوسطاً لاگت ₹1000-1500 فی دن ہے۔

کوڈائی کنال:

'پرنسس آف ہل اسٹیشنز'، جو سطح سمندر سے 7000 فٹ کی بلندی پر ہے، پورا ہل اسٹیشن دلکش نظاروں اور ہریالی سے مزین ہے۔ اگر سیاحت کا موقع ملے تو آپ کو "گفٹ آف دی فاریسٹ" کے حیرت انگیز تجربات سے بالکل بھی محروم نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں نائٹ سفاری کی کوشش ایک بار ضرور کرنی چاہیے، جو زندگی کی بہترین مہم جوئیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ فطرت کے نظاروں میں پیدل سفر کرنے سے لے کر بیئر شولا فالز پر دن گزارنے تک لطافت اور مزہ بھرپور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گونا غاروں میں اندھیرے میں ٹریکنگ کرتے ہوئے یادگار مہم جوئی سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔

اکتوبر سے جولائی کے دوران جانے کا وقت بہترین ہے اور اوسطاً لاگت ₹1500 - 2000 فی دن ہے۔

گوکرنا اور مرڈیشور:

اگر آپ انڈیا کے سفر کے دوران سمندر کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں لیکن گووا نہیں جانا چاہتے ہیں تو گوکرنا سمندر کے لحاظ سے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں، آپ نہ صرف پرسکون محسوس کریں گے بلکہ فطرت کی خوبنمائی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بہت ساری سرگرمیوں میں بھی شامل ہوں گے۔ ساحل سمندر پر کیمپ لگا کر، لاکھوں ستاروں کے نیچے سو کر آپ ناقابل فراموش اور پرلطف یادیں اکٹھی کر سکتے ہیں۔ ایک سنسنی خیز تجربے کے لیے، آپ کیلے کی شکل کی کشتی کی سواری کا مزہ لے سکتے ہیں۔ ایک جدید مہم جوئی کے ساتھ ساتھ، یہ شہر اپنے فن تعمیر، مندروں اور قلعوں کے ذریعے آپ کو قدیم دور میں بھی لے جائے گا۔ اکتوبر سے مارچ تک جانے کا وقت بہترین ہے اور اوسط قیمت تقریباً ₹800 - 1300 فی دن ہے۔

کسول:

کولو ضلع کے اس چھوٹے سے شہر نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے بہت سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے۔ اس چھوٹے سے شہر میں، آپ کو ٹریکنگ کی بہترین مہم جوئی میسر آسکتی ہے کیونکہ یہاں ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں سے آپ ہمالیہ تک 12 کلومیٹر کا چھوٹا ٹریک اختیار کرسکتے ہیں۔یہاں مانیکرن صاحب گرودوارہ بھی موجود ہے جہاں آپ سکھوں کے ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہاں جانے کے لیے موسم یا وقت کا سازگار ہونا معنی نہیں رکھتا یہ علاقہ سارا سال ہی لطافط اور خوبصورتی بکھیرتا ہے اور اوسط قیمت ₹1000 - 1500 فی دن کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوانات