Uzma Naqvi

عظمیٰ نقوی

عظمیٰ نقوی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    تیرے آثار مٹانے میں بہت دیر لگی

    تیرے آثار مٹانے میں بہت دیر لگی خود کو اس پار بلانے میں بہت دیر لگی تو مری ذات کا کھویا ہوا حصہ ہے کوئی تجھ کو یہ بات بتانے میں بہت دیر لگی زندگی جس کی ہر اک تال پہ کرتی ہے دھمال دل کے وہ تار بجانے میں بہت دیر لگی آئینہ مجھ کو یوں دیکھے کہ سمٹتی جاؤں تیرے رنگوں کو بہانے میں بہت ...

    مزید پڑھیے

    میں صدا پرور کہیں مٹنے لگی ہوں شور سے

    میں صدا پرور کہیں مٹنے لگی ہوں شور سے زندگی اب روک لے بٹنے لگی ہوں شور سے کیسے کہہ دوں خامشی سے اور اونچا کر مجھے میں محبت کی پتنگ کٹنے لگی ہوں شور سے پہلے تو آواز کا آسیب کھلتا ہی نہ تھا اب کھلا ہے یہ تو میں لڑنے لگی ہوں شور سے خامشی پھر سے دعا دے میری قامت کے لیے خامشی اب مان لے ...

    مزید پڑھیے

    پھیلی ہیں چار سو مرے کیونکر اداسیاں

    پھیلی ہیں چار سو مرے کیونکر اداسیاں اک بحر بے اماں ہے یہ بنجر اداسیاں خوشیوں کے چار پل بھی اگر مل گئے تو کیا رہتی ہیں میری ذات کا محور اداسیاں اس شوخ کو خبر دو میں ایسی نہیں مگر جانے کیوں آج کل ہیں یہ دلبر اداسیاں خوشیوں کی سرزمین ہمیں راس ہی نہ تھی پھر پا رہے ہیں خود میں یہ کھو ...

    مزید پڑھیے

    کس نے محبتوں کو عداوت میں رکھ دیا

    کس نے محبتوں کو عداوت میں رکھ دیا دل کی بجھارتوں کو سفارت میں رکھ دیا چہرے کے سب نقوش زمانے کے ساتھ تھے اک دل تھا سو تمہاری عبادت میں رکھ دیا اپنا وجود کھو کے تمہیں پا لیا تو پھر کیوں اپنی چاہتوں کو ندامت میں رکھ دیا آنکھیں گنوا کے پوری طرح مطمئن نہ تھی اک سر بچا تھا وہ بھی محبت ...

    مزید پڑھیے

    تیرے نام سے وحشت ہے بے زاری ہے

    تیرے نام سے وحشت ہے بے زاری ہے نہ ملنے کی اپنے آپ سے باری ہے ہار سنگھار کی شرطیں پوری کر ڈالیں آئینہ کے رونے کی تیاری ہے گریہ گریہ سب تصویریں میری ہیں قریہ قریہ رونے میں سرشاری ہے سفر کی ساری دھول امانت ہے اس کی خاک اور ہجرت میں اس کی دل داری ہے ہم نے اپنا عشق نشیمن پھونک ...

    مزید پڑھیے

تمام

8 نظم (Nazm)

    کوک

    مقصد کی آنکھ کا نور آخر ہماری نیتوں میں ہی چمکتا ہے منجمد ہونے کے ڈر سے مجھے آنے والے مہمانوں کا انتظار زیادہ کرنا ہوگا میری حلاوت میری رگوں میں مچل رہی ہے ایک مٹھاس بھری گھلاوٹ جو حلق پر لذت کی دستک دیتی ہے میں فریج میں پڑی اپنی کروٹوں میں اترا رہی ہوں جس کے نقوش بلوریں بوتل پر ...

    مزید پڑھیے

    چلو تجویز کرتے ہیں

    کسے تعمیر ہونا ہے کسے مسمار رہنا ہے کسے خواب مسلسل کی فضا بندی میں جینا ہے کسے نیندوں سے ہٹ کر آنسوؤں سے ہجر کو آسان کرنا ہے کسے خاموش رہنا ہے کسے اعلان کرنا ہے

    مزید پڑھیے

    میں کہاں خدا ڈھونڈوں

    اے مری جبیں سائی میرے زرد سجدوں کا تو ہی کچھ بھرم رکھ لے خشک سرد جنگل میں نارسا ارادوں سے میں کہاں خدا ڈھونڈوں

    مزید پڑھیے

    آدھی بات

    پوری بات کہنے کی کب مجھے اجازت ہے پوری بات سننے کی آپ کو کیا ضرورت ہے آپ علم کے داعی آپ سوچ کے رہبر آپ ہی محبت کے قاعدے بناتے ہیں آپ ہی رفاقت کے سب ہنر بتاتے ہیں آپ کے تبسم کو میں نے گر کبھی کھوجا پچھلے کتنے جنموں کے عشق کے کھنڈر نکلے آنجناب کے سارے درد معتبر نکلے آپ مسکراتے ہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام