چلو تجویز کرتے ہیں

کسے تعمیر ہونا ہے
کسے مسمار رہنا ہے
کسے خواب مسلسل کی فضا بندی میں جینا ہے
کسے نیندوں سے ہٹ کر
آنسوؤں سے ہجر کو آسان کرنا ہے
کسے خاموش رہنا ہے
کسے اعلان کرنا ہے