مجبوری
سمجھنا چاہیے مجبوریاں اہل چمن کو سبز بیلوں کی نمو محتاج ہے جن کی ہمیشہ اک سہارے کی درختوں کے تنے دیوار پھاٹک یا منڈیریں ہوں پنپتی ہیں سہاروں پر تو یہ سرسبز رہتی ہیں سہارے چھوٹ جائیں گر تو پھر جینے کی مجبوری کسی نعم البدل کو ڈھونڈ لیتی ہے وگرنہ ان کی شادابی خزاں کی نذر ہوتی ...