مرے غیاب میں جس نے ہنسی اڑائی مری
مرے غیاب میں جس نے ہنسی اڑائی مری کسی نے کیا اسے حالت نہیں بتائی مری کشش کا رد کشش ہے عمل کا رد عمل بدن سے لمحہ بہ لمحہ گریز پائی مری میں ایک بار سمندر کو جاتا دیکھا گیا پھر اس کے بعد کہیں سے خبر نہ آئی مری الگ نہ کر سکا اب تک میں اس کے اجزا کو بعید کیا ہے کہ حیرت ہو کیمیائی ...