یہیں گرد و نواح میں گونجتی ہے مرے قرب و جوار سے پھوٹتی ہے
یہیں گرد و نواح میں گونجتی ہے مرے قرب و جوار سے پھوٹتی ہے کوئی دور دراز کی چاپ نہیں جو سکوت کے پار سے پھوٹتی ہے یہ جہان مجاز ہے عکس نما کسی اور جہاں کی حقیقتوں کا یہاں چاند ابھرتا ہے پانیوں سے دھنک آئنہ زار سے پھوٹتی ہے وہاں ساری شگفت تضاد سے ہے جہاں حیرتیں اوڑھ کے گھومتا ...