صولت زیدی کی غزل

    تصویر دوست فکر مجسم بنی رہی

    تصویر دوست فکر مجسم بنی رہی میں اس سے بولتا رہا وہ سوچتی رہی کل شب تصورات کی محفل سجی رہی جب تک تمہارا ذکر رہا چاندنی رہی شاید سمجھ رہی تھی اسے بھی کوئی چراغ جگنو کے پیچھے تیز ہوا دوڑتی رہی پانی کا انتظام تھا غیروں کے ہاتھ میں یوں بھی گھروں میں آگ ہمارے لگی رہی پوری ہوئی نہ سر ...

    مزید پڑھیے

    چند دیواریں کسی کو دیں کسی کو در دیے

    چند دیواریں کسی کو دیں کسی کو در دیے ہم نے اک چھوٹے سے گھر کے کتنے ٹکڑے کر دیے بے ادب ننگی نگاہوں سے بچانے کے لئے ہم نے معنی کو بدن الفاظ کو پیکر دیے کیا حقیقت کی نمائش میری خاطر جرم تھی تو نے جو آئینہ دیکھا اس کے ٹکڑے کر دیے رو رہے ہو دیر سے شیشہ کی کرچیں دیکھ کر تم نے کیوں اہل ...

    مزید پڑھیے

    ہم نقش پا تھے راہ گزر ہی میں رہ گئے

    ہم نقش پا تھے راہ گزر ہی میں رہ گئے نکلے سفر پہ اور سفر ہی میں رہ گئے شاید انہیں تھا حادثۂ ضبط غم کا ڈر آنسو لرز کے دیدۂ تر ہی میں رہ گئے منزل پہ وہ بھی پہنچیں گے کس کو یقین ہو پیچھے جو ابتدائے سفر ہی میں رہ گئے سارے جواب دے نہ سکے زندگی کے ہم کتنے سوال دیدۂ تر ہی میں رہ ...

    مزید پڑھیے

    جب سے ہم بدنام بہت ہیں

    جب سے ہم بدنام بہت ہیں ہم سے جہاں کو کام بہت ہیں آئینے میں کیا کیا دیکھیں اک چہرہ اور نام بہت ہیں لا سورج کرنوں کی سولی راتوں پر الزام بہت ہیں لینا ہو تو لے لو دعائیں درویشوں کو کام بہت ہیں میرے جیسے لوگ بہت کم البتہ ہم نام بہت ہیں شاعر کی پہچان نہ پوچھو گمناموں کے نام بہت ...

    مزید پڑھیے

    عادت مری دنیا سے چھپانے کی نہیں تھی

    عادت مری دنیا سے چھپانے کی نہیں تھی وہ بات بھی کہہ دی جو بتانے کی نہیں تھی میں خوش ہوں بہت گرد کو آئینے پہ رکھ کر دی وہ مجھے صورت جو دکھانے کی نہیں تھی ہم کھا گئے دھوکا تری آنکھوں کی نمی سے وہ چوٹ دکھا دی جو دکھانے کی نہیں تھی اچھا ہوا نیند آ گئی ارباب وفا کو آگے یہ کہانی بھی ...

    مزید پڑھیے

    فکر نقاد ادب درہم و دینار میں ہے

    فکر نقاد ادب درہم و دینار میں ہے کون سی جنس سخن کوچہ و بازار میں ہے گرمیٔ حسن مری گرمیٔ افکار میں ہے وہ اگر مجھ میں نہیں ہے مرے اشعار میں ہے پا بہ زنجیر مجھے لاکھ زمانہ سمجھے مرے قدموں کی دھمک وقت کی رفتار میں ہے رات قابو میں رہے شہر کے حالات مگر لاش اک لپٹی ہوئی صبح کے اخبار ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2