مصنفین، مترجم اور شعرا کی فہرست

انور مرزاپوری (Anwar Mirzapuri)

1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران مشاعروں کے مقبول شاعر

انور قمر (Anwar Qamar)

مابعد جدید افسانہ نگار، سماج کے کمزور طبقے کی کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور۔

انور صابری (Anwar Sabri)

عالم ،دانشور،مجاہد آزادی اورخطیب،اپنی شاعری میں مستانہ روی اور صوفیانہ رنگ کے لیے معروف

انور سدید (Anwar Sadeed)

ممتاز پاکستانی نقاد، محقق، شاعر اور کالم نویس؛ ’اردو ادب کی تحریکیں‘ اور’اردو افسانے میں دیہات کی پیش کش‘ کے علاوہ درجنوں اہم کتابوں کے مصنف؛ کئی اہم اخبارات اور ادبی رسالوں کو ادارتی تعاون دیا

انور سہارنپوری (Anwar Saharanpuri)

غزل کی کلاسیکی روایت کے زیر اثر شاعری کرنے والے شاعر؛ نعتیہ کلام کے مجموعے بھی شائع ہوئے

انور سجاد (Anwar Sajjad)

ممتاز ترین جدید افسانہ نگار، ناول نویس اور مصور، تجریدی اور علامتی انداز کی تحریروں کے لیے معروف۔ مشہور ناول’ خوشیوں کا باغ‘ کے مصنف۔

انور سین رائے (Anwar Sen Roy)

معروف فکشن نویس اور صحافی، اپنے ناول ’ذلتوں کے اسیر‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لمبے عرصے تک بی بی سی اردو سے وابستہ رہے۔

صفحہ 68 سے 535