Anwar Sadeed

انور سدید

ممتاز پاکستانی نقاد، محقق، شاعر اور کالم نویس؛ ’اردو ادب کی تحریکیں‘ اور’اردو افسانے میں دیہات کی پیش کش‘ کے علاوہ درجنوں اہم کتابوں کے مصنف؛ کئی اہم اخبارات اور ادبی رسالوں کو ادارتی تعاون دیا

Prominent Pakistani critic, researcher and columnist; an author of many books apart from 'Urdu Adab ki Tehreekein' and 'Urdu Afsaane Mein Dehaat ki Peshkash'; also assisted in editing several literary journals and newspapers

انور سدید کی نظم

    ایک خواہش

    یہ خواہش ہے کہ میں گیلی زمیں پر اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی سے اک بے حاشیہ تصویر کھینچوں جو مرے محبوب کے چہرے کے تجریدی تصور سے مزین ہو ہوا، گلشن کی دیواروں کے روزن سے ادھر آئے تو اس تصویر میں اپنے معطر رنگ بو دے مرے خاکے کی تجریدیں مٹا دے اٹھا کر گیلی مٹی سے سجا دے میری آنکھوں میں یہ ...

    مزید پڑھیے

    نیا شہر

    مجھے یاد ہے رائیگانی کے گہرے سمندر میں جب میں نے اکتارہ اپنا بجایا تو اس نغمۂ جاں فزا سے مقامات آہ و فغاں کے ابھارے مضامین نو کے شرارے جگائے مٹا ڈالا احساس سب رائیگانی کا سمندر کی تہہ سے نیا شہر ابھارا

    مزید پڑھیے