مبشر علی زیدی کی نظم

    تمہارا نام

    کیا تمہارا نام عین سے شروع ہوتا ہے میں لغت کھنگال رہا ہوں کسی عشوہ ساز کا نام نہیں مل رہا کیا تم نے اپنا نام چھپا دیا کیا تمہارا نام شین سے شروع ہوتا ہے میں نظمیں پڑھ رہا ہوں کسی شعلہ رخ کا نام نہیں مل رہا کیا تم نے شاعروں کو جلوہ نہیں دکھایا کیا تمہارا نام قاف سے شروع ہوتا ہے میں ...

    مزید پڑھیے

    نصیحت

    پیارے بیٹے ہمیشہ یاد رکھنا ہمارا ملک دنیا کا سب سے پیارا ملک ہے ہمارا مذہب سب سے سچا مذہب ہے اور یہ بھی یاد رکھنا اپنے ملک سے اور اہل مذہب سے جس قدر ممکن ہو دور رہنا چاہیے

    مزید پڑھیے

    بریکنگ نیوز

    کاش تم میرے بلیٹن کی انکر ہوتیں جو میں لکھتا وہ تم پڑتیں میں ساری ہیڈلائنز ملتوی کر دیتا طویل اور مختصر دورانیے کی تمام رپورٹس تلف کر ڈالتا سب کمرشیل ڈراپ کرنے کی ہدایت کرتا بریکنگ نیوز کی طرح تم ٹیلی پرومپٹر پر میری لکھی ہوئی ایک سطر بار بار پڑھتیں آئی‌ لو یو آئی‌ لو یو

    مزید پڑھیے

    سیانی

    وہ لڑکی ہر پہیلی بوجھ لیتی ہے اسے ہر معمہ حل کرنا آتا ہے ہر الجھن کو سلجھا لیتی ہے ہر مسئلے کا حل تلاش کر لیتی ہے ہر مشکل کو آسان بنا دیتی ہے ہر پریشانی دور کر دیتی ہے چاند کے اس پار کی خبر لے آتی ہے گہرے سمندر کی تہ میں جھانک لیتی ہے ہتھیلی پر نقش لکیریں پڑھ سکتی ہے چہرے پر ابھری ...

    مزید پڑھیے

    یاد رہ جانے کی کوشش

    لاپتا ہو جانے والوں کے نام کیوں نہ ہم بھی ایک نظم کہیں یا ان کے لیے کوئی گیت گائیں یا سو لفظوں کی کہانی لکھیں یا ان کے ساتھ بنائی ہوئی سیلفی فیس بک پر لگائیں تاکہ لاپتا ہو جانے کے بعد ہم دوسروں کو یاد رہیں

    مزید پڑھیے

    ہم دونوں

    آج ہم دونوں نے اتفاق سے ایک جیسے خواب دیکھے ہیں تمہارا خواب میں لے لیتا ہوں میرا خواب تم لے لو آج ہم نے کینٹین میں ساتھ مل کر دو پیالی چائے بنائی ہے تمہاری پیالی میں لے لیتا ہوں میری پیالی تم لے لو آج ہم نے ویلکم بک پورٹ سے ایک ہی کتاب کی دو کاپیاں خریدی ہیں تمہاری کتاب میں لے لیتا ...

    مزید پڑھیے

    حمد

    اگر کوئی خدا ہے تو یقیناً پوری دنیا خدا کا ملک ہے اس ملک میں یقیناً سب اول درجے کے شہری ہیں خدا کی شان یہ ہے کہ وہ کسی میں تمیز نہیں کرتا بلا امتیاز ہر مذہب اور نظریے کے لوگوں کو پیدا کرتا ہے اور رزق دیتا ہے یقیناً خدا سیکولر ہے

    مزید پڑھیے

    اسم اعظم

    میں مشہور ہو گیا ہوں اچانک اتنا زیادہ کہ وہ لوگ مجھے برا کہنے لگے ہیں جو کبھی مجھے ملے ہی نہیں جو مجھے جانتے ہی نہیں ماہرین نفسیات کہتے ہیں غیر حقیقی دنیا میں رہنے والے جذباتی لوگ خود کو ہیرو سمجھ کر جاگتی آنکھوں کے خوابوں میں اپنی مرضی کے ولن تخلیق کر لیتے ہیں اس غلط فہمی کا ...

    مزید پڑھیے

    لاپتا

    میں لاپتا ہو گیا ہوں کئی ہفتے ہوئے پولیس کو رپورٹ لکھوائے تب سے روز تھانے جاتا ہوں حوالدار سے پوچھتا ہوں میرا کچھ پتا چلا ہمدرد پولیس افسر مایوسی سے سر ہلاتا ہے پھنسی پھنسی آواز میں کہتا ہے ابھی تک تمہارا کچھ سراغ نہیں ملا پھر وہ تسلی دیتا ہے کسی نہ کسی دن تم مل ہی جاؤ گے بے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2