بریکنگ نیوز

کاش تم میرے بلیٹن کی انکر ہوتیں
جو میں لکھتا
وہ تم پڑتیں
میں ساری ہیڈلائنز ملتوی کر دیتا
طویل اور مختصر دورانیے کی
تمام رپورٹس تلف کر ڈالتا
سب کمرشیل ڈراپ کرنے کی ہدایت کرتا
بریکنگ نیوز کی طرح
تم ٹیلی پرومپٹر پر
میری لکھی ہوئی
ایک سطر بار بار پڑھتیں
آئی‌ لو یو
آئی‌ لو یو