ہم دونوں

آج ہم دونوں نے اتفاق سے ایک جیسے خواب دیکھے ہیں
تمہارا خواب میں لے لیتا ہوں میرا خواب تم لے لو
آج ہم نے کینٹین میں ساتھ مل کر دو پیالی چائے بنائی ہے
تمہاری پیالی میں لے لیتا ہوں میری پیالی تم لے لو
آج ہم نے ویلکم بک پورٹ سے ایک ہی کتاب کی دو کاپیاں خریدی ہیں
تمہاری کتاب میں لے لیتا ہوں میری کتاب تم لے لو
آج ہم نے شام کو کسی وقت دل ہی دل میں ایک دوجے کو یاد کیا ہے
تمہارا دل میں لے لیتا ہوں میرا دل تم لے لو