عید کی بہار

جی بھر کر عید منائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
ہم خوب مٹھائی کھائیں گے
ہم ڈٹ کر شیر اڑائیں گے
اچھے سے کپڑے پہنیں گے
ابا سے عیدی پائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
گڑیا گڈا ڈولا گاڑی
چمٹا پھنکنی ہنڈیا ڈوئی
پیالا چمچہ چولہا چکی
یہ سب چیزیں منگوائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
باجی محمودہ آئیں گی
رضیہ صفیہ کو لائیں گے
ثروت رفعت نجمہؔ زہرہ
ان سب کو بلوائیں گی
جی بھر کر عید منائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
ہم کھلیں گے ہم کھائیں گے
ہم دن بھر جی بہلائیں گے
ہم اچھلیں گے ہم کودیں گے
نیرؔ کے گانے گائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے
جی بھر کر عید منائیں گے