خوشبو سکسینہ کی غزل

    میں اگر سیڑھیاں اتر جاتی

    میں اگر سیڑھیاں اتر جاتی اس کا مطلب ہے میں تو مر جاتی میں اگر شام کی ہوا ہوتی روز ہی چاندنی کے گھر جاتی تم اگر ہم سفر نہیں ہوتے میری ہمت کہیں بکھر جاتی وہ اگر مجھ کو سانتونا دیتا میری آواز اور بھر جاتی دیکھ رکھی تھی موت کی صورت آئنہ دیکھتی تو ڈر جاتی میں اگر سوچتی تمہاری ...

    مزید پڑھیے

    ایک بھی ناؤ نہ کاغذ کی ترانے دے گا

    ایک بھی ناؤ نہ کاغذ کی ترانے دے گا وہ کوئی جھوٹھا بہانہ نہ بنانے دے گا میری آنکھوں میں وہ آنسو نہیں آنے دے گا بات رکھ لے گا مری بات نہ جانے دے گا وہ تو بادل ہے بھگو دے گا برس کر من کو وہ خیالوں کی پتنگیں نہ اڑانے دے گا جانتی ہوں وہ پلٹ آئے گا موسم کی طرح گزرے موسم کی طرح درد پرانے ...

    مزید پڑھیے

    دل کو پتھر بنا کے دیکھتے ہیں

    دل کو پتھر بنا کے دیکھتے ہیں اس سے نظریں چرا کے دیکھتے ہیں دل کو تسکین کی ضرورت ہے درد کو گنگنا کے دیکھتے ہیں کوئی آئے نہ آئے اس سے کیا آج گھر کو سجا کے دیکھتے ہیں جاگتا ہے کہ سو رہا ہے وہ اس کے خوابوں میں جا کے دیکھتے ہیں اس نے کیا لکھ دیا ہے آنکھوں میں آئینہ پاس لا کے دیکھتے ...

    مزید پڑھیے

    جب تمہاری طرف سے اشارے ہوئے

    جب تمہاری طرف سے اشارے ہوئے ہم تمہارے ہوئے تم ہمارے ہوئے بے وفائی کا الزام مجھ کو نہ دو بے جھجھک کہہ بھی دو تم کنارے ہوئے پھر محبت کو ایسی نظر لگ گئی اشک میٹھے تھے جو کھارے کھارے ہوئے پھیکے پھیکے ہوئے جب قریب آئے تو چاند تارے زمیں پر اتارے ہوئے دیکھنا کیا ہوا اس کا مڑ کر ...

    مزید پڑھیے

    تو مرے غم سے آشنا کب تھا

    تو مرے غم سے آشنا کب تھا غم زدہ ہوں تجھے پتہ کب تھا چتر تیرا کوئی بنا کب تھا اک دیا تھا مگر جلا کب تھا آ تو جاتی ترے قریب مگر کوئی آنے کا راستہ کب تھا عکس کیسے سنبھال کر رکھتی ٹوٹ کر آئنہ بچا کب تھا میری خاموشیوں کو بولنے کا تو نے موقع کوئی دیا کب تھا درد کو کچھ دوا بھی چاہیئے ...

    مزید پڑھیے

    آنکھوں میں عبارت ہے اور دل میں کہانی ہے

    آنکھوں میں عبارت ہے اور دل میں کہانی ہے آ جائے اگر وہ تو اس کو ہی سنانی ہے یہ جتنے مناظر ہیں بینائی سے باہر ہیں آنکھوں میں ابھی کوئی تصویر پرانی ہے اس چاند کا پانی میں بس عکس اترنا ہے اک چاند ہے آنکھوں میں اور جھیل میں پانی ہے احسان اٹھانا ہے یادوں کے اجالوں کا سورج ہے سمندر ...

    مزید پڑھیے

    اے میرے ہاتھ کے کنگن کھنک آہستہ آہستہ

    اے میرے ہاتھ کے کنگن کھنک آہستہ آہستہ دھڑک اے دل دھڑک لیکن دھڑک آہستہ آہستہ مری آنکھوں میں چبھتی ہے زیادہ روشنی ہو تو اے جگنو سن دمک لیکن دمک آہستہ آہستہ زمانے بعد آیا ہے کسی کا عکس آنکھوں میں اے شاخ گل مہک لیکن مہک آہستہ آہستہ کبھی ضد ہی نہیں کرتی کوئی حسرت مرے دل کی مچلتی ہے ...

    مزید پڑھیے

    آنکھوں کی تکرار اگر ہو جائے تو

    آنکھوں کی تکرار اگر ہو جائے تو دل پر دل کا وار اگر ہو جائے تو میں تو اس کی پریم پجارن ہوں لیکن اس کو مجھ سے پیار اگر ہو جائے تو دنیا داری ساری دل کی بدولت ہے سوچو دل بیمار اگر ہو جائے تو دروازے بن جاتے ہیں دیواروں میں دروازہ دیوار اگر ہو جائے تو مانا اپنے ہونٹوں کو سی لو گے ...

    مزید پڑھیے

    خوشبو ہمارے پیار کی اس تک پہنچ گئی

    خوشبو ہمارے پیار کی اس تک پہنچ گئی تصویر اعتبار کی اس تک پہنچ گئی آواز دے رہا تھا کوئی دور سے مجھے تنہائی انتظار کی اس تک پہنچ گئی کل شام ہی تو اس سے ملی تھی مری نظر شدت مرے خمار کی اس تک پہنچ گئی وہ مجھ کو چاہتا ہے مجھے تب پتہ چلا چابی جب اختیار کی اس تک پہنچ گئی پاگل ہوا نے حال ...

    مزید پڑھیے

    آرزو ہے بہت کنارے کی

    آرزو ہے بہت کنارے کی دیر ہے بس تیرے اشارے کی وہ یہاں آئے اور چلے بھی گئے کیا ضرورت تھی نام چارے کی اے ہواؤ ادھر نہ لے جاؤ میں لہر ہوں اسی کنارے کی چاند کا نام دیجیے نہ مجھے صرف پرچھائیں ہوں ستارے کی زندگی کیا ہے کچھ نہیں ہے بس ایک تصویر ہے شرارے کی میری حالت بھی آج ایسی ...

    مزید پڑھیے