خوشبو سکسینہ کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    میں اگر سیڑھیاں اتر جاتی

    میں اگر سیڑھیاں اتر جاتی اس کا مطلب ہے میں تو مر جاتی میں اگر شام کی ہوا ہوتی روز ہی چاندنی کے گھر جاتی تم اگر ہم سفر نہیں ہوتے میری ہمت کہیں بکھر جاتی وہ اگر مجھ کو سانتونا دیتا میری آواز اور بھر جاتی دیکھ رکھی تھی موت کی صورت آئنہ دیکھتی تو ڈر جاتی میں اگر سوچتی تمہاری ...

    مزید پڑھیے

    ایک بھی ناؤ نہ کاغذ کی ترانے دے گا

    ایک بھی ناؤ نہ کاغذ کی ترانے دے گا وہ کوئی جھوٹھا بہانہ نہ بنانے دے گا میری آنکھوں میں وہ آنسو نہیں آنے دے گا بات رکھ لے گا مری بات نہ جانے دے گا وہ تو بادل ہے بھگو دے گا برس کر من کو وہ خیالوں کی پتنگیں نہ اڑانے دے گا جانتی ہوں وہ پلٹ آئے گا موسم کی طرح گزرے موسم کی طرح درد پرانے ...

    مزید پڑھیے

    دل کو پتھر بنا کے دیکھتے ہیں

    دل کو پتھر بنا کے دیکھتے ہیں اس سے نظریں چرا کے دیکھتے ہیں دل کو تسکین کی ضرورت ہے درد کو گنگنا کے دیکھتے ہیں کوئی آئے نہ آئے اس سے کیا آج گھر کو سجا کے دیکھتے ہیں جاگتا ہے کہ سو رہا ہے وہ اس کے خوابوں میں جا کے دیکھتے ہیں اس نے کیا لکھ دیا ہے آنکھوں میں آئینہ پاس لا کے دیکھتے ...

    مزید پڑھیے

    جب تمہاری طرف سے اشارے ہوئے

    جب تمہاری طرف سے اشارے ہوئے ہم تمہارے ہوئے تم ہمارے ہوئے بے وفائی کا الزام مجھ کو نہ دو بے جھجھک کہہ بھی دو تم کنارے ہوئے پھر محبت کو ایسی نظر لگ گئی اشک میٹھے تھے جو کھارے کھارے ہوئے پھیکے پھیکے ہوئے جب قریب آئے تو چاند تارے زمیں پر اتارے ہوئے دیکھنا کیا ہوا اس کا مڑ کر ...

    مزید پڑھیے

    تو مرے غم سے آشنا کب تھا

    تو مرے غم سے آشنا کب تھا غم زدہ ہوں تجھے پتہ کب تھا چتر تیرا کوئی بنا کب تھا اک دیا تھا مگر جلا کب تھا آ تو جاتی ترے قریب مگر کوئی آنے کا راستہ کب تھا عکس کیسے سنبھال کر رکھتی ٹوٹ کر آئنہ بچا کب تھا میری خاموشیوں کو بولنے کا تو نے موقع کوئی دیا کب تھا درد کو کچھ دوا بھی چاہیئے ...

    مزید پڑھیے

تمام