Jagat Mohan Lal Ravan

جگت موہن لال رواں

اپنی رباعیات اور گوتم بدھ پر طویل نظم کے لیے مشہور

Famous for his Rubai's and long poem on Gautam Budha.

جگت موہن لال رواں کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    سب کو گمان بھی کہ میں آگاہ راز تھا

    سب کو گمان بھی کہ میں آگاہ راز تھا کس درجہ کامیاب فریب مجاز تھا مثل مہہ دو ہفتہ وہی سرفراز تھا جس کی جبین شوق پہ داغ نیاز تھا پوچھو نہ حال کشمکش یاس و آرزو وہ بھی عجیب مرحلۂ جانگداز تھا جب تک حقیقتوں سے مرا دل تھا بے خبر بیچارہ مبتلائے غم امتیاز تھا جھونکا ہوائے سرو کا رندوں ...

    مزید پڑھیے

    جینے میں تھی نہ نزع کے رنج و محن میں تھی

    جینے میں تھی نہ نزع کے رنج و محن میں تھی عاشق کی ایک بات جو دیوانہ پن میں تھی سادہ ورق تھا باہمہ گل ہائے رنگ رنگ تفسیر جان پاک بیاض کفن میں تھی بڑھتا تھا اور ذوق طلب بیکسی کے ساتھ کچھ دل کشی عجیب نواح وطن میں تھی بیمار جب ہیں کرتے ہیں فریاد چارہ گر کیا داستان درد سکوت محن میں ...

    مزید پڑھیے

    تقدیر جب معاون تدبیر ہو گئی

    تقدیر جب معاون تدبیر ہو گئی مٹی پہ کی نگاہ تو اکسیر ہو گئی دل جاں نثار مے ہے زباں تائب شراب اس کشمکش میں روح کی تعزیر ہو گئی چھینٹیں جو خوں کی دامن قاتل میں رہ گئیں محشر میں میرے قلب کی تفسیر ہو گئی یا قتل کیجئے مجھے یا بخش دیجیے اب ہو گئی حضور جو تقصیر ہو گئی شبنم اوڑھی گلوں ...

    مزید پڑھیے

    یوں ہی گر ہر سانس میں تھوڑی کمی ہو جائے گی

    یوں ہی گر ہر سانس میں تھوڑی کمی ہو جائے گی ختم رفتہ رفتہ اک دن زندگی ہو جائے گی دیکھنے والے فقط تصویر ظاہر پر نہ جا ہر نفس کے ساتھ دنیا دوسری ہو جائے گی گر یہی فصل جنوں زا ہے یہی ابر بہار عظمت توبہ نثار میکشی ہو جائے گی مرگ بے ہنگام کہتے ہیں جسے آج اہل درد کل یہی صورت بدل کر ...

    مزید پڑھیے

    انجام یہ ہوا ہے دل بے قرار کا

    انجام یہ ہوا ہے دل بے قرار کا تھمتا نہیں ہے پانوں ہمارے غبار کا پہلے کیا خیال نہ گل کا نہ خار کا اب دکھ رہا ہے پانوں نسیم بہار کا پیہم دیے وہ رنج کہ انساں بنا دیا منت پذیر ہوں ستم روزگار کا اس کو خزاں کے آنے کا کیا رنج کیا قلق روتے کٹا ہو جس کو زمانہ بہار کا مخفی ہے اس میں راز ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    تلسی داس

    یہ عقیدہ ہندوؤں کا ہے نہایت ہی قدیم جب کبھی مذہب کی حالت ہوتی ہے زار و سقیم قادر مطلق جو ہے دانائے اسرار و کریم بھیجتا ہے رہنمائی کے لیے اپنا ندیم رہبران راہ حق جب رہبری فرماتے ہیں بھولے بھٹکے سب مسافر راہ پر آ جاتے ہیں اک زمانہ تھا کہ غارت ہو رہے تھے اہل ہند اپنا مذہب اپنے ...

    مزید پڑھیے

9 رباعی (Rubaai)

تمام