افلاس اچھا نہ فکر دولت اچھی

افلاس اچھا نہ فکر دولت اچھی
جو دل کو پسند ہو وہ حالت اچھی
جس سے اصلاح نفس نا ممکن ہو
اس عیش سے ہر طرح مصیبت اچھی