تلسی داس
یہ عقیدہ ہندوؤں کا ہے نہایت ہی قدیم جب کبھی مذہب کی حالت ہوتی ہے زار و سقیم قادر مطلق جو ہے دانائے اسرار و کریم بھیجتا ہے رہنمائی کے لیے اپنا ندیم رہبران راہ حق جب رہبری فرماتے ہیں بھولے بھٹکے سب مسافر راہ پر آ جاتے ہیں اک زمانہ تھا کہ غارت ہو رہے تھے اہل ہند اپنا مذہب اپنے ...