نیا سال
ہے انداز نیم سحر نرالا آج ہنس ہنس کے غنچوں کو گدگدایا آج آنگن میں در آئی نویلی کرن پہنے اجلا سنہری پیرہن بعد ثنا گیت چڑیوں نے گایا ہو مبارک سال نیا آیا نظر سے حوادث کی بچانا خدا ہر دن خوشی کا دکھانا خدا ہر نیا سال کہتے کہتے یہ آئے چمن سدا مسکرائے گل کھلائے