وقت کی قیمت کیا ہے
کیوں چہرہ دیکھتے ہیں لوگ
ہزاروں میں پہچانتے ہیں لوگ
چھپتا ہے دل ہر کس و ناکس سے
کہتے ہیں روشنی میں آ
کہا ہوا سنا
سنائیں کس طرح
طاقت گفتار ہے اب
نہ الفاظ کا وہ سحر
حوصلہ جینے کا
نہ آرزو موت کی
دوراہے پہ کھڑی
پوچھتی ہے زندگی
وقت کی قیمت کیا ہے