مارواڑی سیٹھ اور مجاز کا تخلص
مارواڑی سیٹھ اور مجاز کا تخلص مجاز بمبئی میں تھے ۔ کسی مارواڑی سیٹھ نے جو مجاز سے غائبانہ عقیدت رکھتا تھا مجاز سے ملاقات کی اور چلتے وقت بڑے تکلف کے ساتھ پوچھا: ’’مجاز صاحب معاف کیجئے گا ، کیا میں آپ کا تخلص پوچھ سکتا ہوں؟‘‘ مجاز نے گردن جھکا کر چپکے سے کہا: ’’اسرارالحق ‘‘