مجاز، شاعر نہیں لطیفہ باز !
ایک بار کسی ادیب نے مجاز سے کہا:
’’مجاز صاحب!ادھر آپ نے شعروں سے زیادہ لطیفے کہنے شروع کردیئے ہیں ۔‘‘
’’تو اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے ؟‘‘
اور وہ ادیب مجاز کی اس بات پر واقعی گھبراتے ہوئے کہنے لگا۔
’’اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جب کسی مشاعرے میں آپ شعر سنانے کے لئے کھڑے ہوں گے تو لوگ کہیں گے ، شعر نہیں اپنے لطیفے سنائیے ۔‘‘
’’تو میں ان سے کہوں گا ۔‘‘مجازنے نہایت صفائی اور سادگی سے کہا۔’’کہ شاعری بھی تو فنون لطیفہ میں سے ہے ۔‘‘