Amjad Husain Hafiz Karnataki

امجد حسین حافظ کرناٹکی

امجد حسین حافظ کرناٹکی کی نظم

    قصیدہ کیا ہے

    فارسی عربی میں گونجی اس کی صدا شان میں بادشاہوں کی لکھا گیا لفظوں کی شان و شوکت ملے گی یہاں با وقار اس کا ہوتا ہے بچو بیاں ہے قصیدے میں طنز اور تعریف بھی کیفیت اس میں ہوتی ہے اک نظم سی اس میں دیکھو گے تم نقشہ ماحول کا پاؤ گے شعروں میں سایہ ماحول کا صنف ہے اک پرانی قصیدہ میاں خاص اور ...

    مزید پڑھیے

    تاج محل

    ہے کنارے یہ جمنا کے اک شاہکار دیکھنا چاندنی میں تم اس کی بہار یاد ممتاز میں یہ بنایا گیا سنگ مرمر سے اس کو تراشا گیا شاہجہاں نے بنایا بڑے شوق سے برسوں اس کو سجایا بڑے شوق سے ہاں یہ بھارت کے محلات کا تاج ہے سب کے دل پہ اسی کا سدا راج ہے اس کی کاری گری ہے بڑی بے مثال واقعی ہے زمانہ میں ...

    مزید پڑھیے

    توانائی

    غذا سے توانائی تن کو ملے ہیں لمبے توانائی کے سلسلے توانائی جیون کی جیوتی بھی ہے یہ حرکی و پوشیدہ ہوتی بھی ہے توانائی طاقت کا ذریعہ بنے یہ ہر کام کا اک وسیلہ بنے مشینوں کی بس اہمیت آج ہے کہ برقی توانائی کا راج ہے توانائی جس کو کہیں جوہری بنے اس سے ہتھیار سب ایٹمی حرارت ہے صورت ...

    مزید پڑھیے

    سرکس

    بچو سرکس آیا ہے گھر گھر اس کا چرچا ہے ہاتھی چیتے بندر سب کرتب دکھلائیں گے اب سرکس فن کا ذریعہ ہے خوشیوں کا اک ریلا ہے چارلی شیر سے کھیلے ہے مشکل کیسی جھیلے ہے بچو سرکس کیسا ہے اچھا کھیل تماشا ہے حافظؔ سرکس دیکھیں آؤ افسردہ ہو دل بہلاؤ

    مزید پڑھیے

    سورج

    سورج کے دم سے بچو دنیا میں ہے اجالا سورج نہ ہو تو چہرہ دنیا کا ہوگا کالا سورج میں مادے کی حالت پلازمہ ہے پوچھو یہ آج ہم سے کیسی ہے اور کیا ہے ہاں گیس سے زیادہ ہلکی پلازمہ ہے بچو یہ تیز گرمی کی خود ہی رہنما ہے سورج کی روشنی سے بنتا ہے بھاپ پانی لیتی ہے جنم بچو بادل کی پھر کہانی اک سرخ ...

    مزید پڑھیے

    پرندے

    درختوں پہ ہر دم چہکتے پرندے لبھاتے ہیں بچو رنگیلے پرندے ہیں دل کش وہ رنگین چڑیوں کی ڈاریں دکھاتی ہیں پت جھڑ میں بھی یہ بہاریں جھپٹتی ہیں مردار پر خود ہی چیلیں سہانی ہیں بگلوں کی ہلچل سی جھیلیں ہے لقوے سے کرتا کبوتر حفاظت ہے تیتر سے آتی رگوں میں حرارت ضرورت پہ کرتے ہیں نقل ...

    مزید پڑھیے

    پہاڑے

    دو ایکا دو ہو ہو ہو دو دونی چار آؤ کھیلیں یار دو تیا چھ ہے ہے ہے دو چوکے آٹھ کر لو بھیا ٹھاٹھ دو پنجے دس کہہ دو بس دو چھکے بارہ چاند ستارا دو ست چودہ رہ سیدھا سادہ دو اٹھے سولہ تو نہیں بھولا دو نواں اٹھارہ کھل گیا چہرہ دو دہائی بیس نہ ہوئے ٹیس

    مزید پڑھیے

    رباعی کیا ہے

    ہے رباعی ربع سے بچو سنو چار مصرعوں کو تم اس کے پہچان لو ہیں رباعی کے اوزان ہی کچھ الگ جانتا ہے اسے اردو والوں کا جگ کرتی ہے یہ نصیحت کی باتیں بہت اس میں ہیں بس صداقت کی باتیں بہت اس کا اک وزن مخصوص ہے دوستو قطعے سے ہے رباعی الگ جان لو ہاں رباعی تو فارس کی ایجاد ہے فارسی اور اردو میں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2