رباعی کیا ہے

ہے رباعی ربع سے بچو سنو
چار مصرعوں کو تم اس کے پہچان لو
ہیں رباعی کے اوزان ہی کچھ الگ
جانتا ہے اسے اردو والوں کا جگ
کرتی ہے یہ نصیحت کی باتیں بہت
اس میں ہیں بس صداقت کی باتیں بہت
اس کا اک وزن مخصوص ہے دوستو
قطعے سے ہے رباعی الگ جان لو
ہاں رباعی تو فارس کی ایجاد ہے
فارسی اور اردو میں آباد ہے
ہیں رباعی کے اردو میں شاعر بہت
جوشؔ و امجدؔ بھی ٹھہرے ہیں ماہر بہت
تم بھی حافظؔ رباعی کہو بار بار
لاؤ بچوں کی نظموں میں تازہ بہار