پہاڑے

دو ایکا دو
ہو ہو ہو
دو دونی چار
آؤ کھیلیں یار
دو تیا چھ
ہے ہے ہے
دو چوکے آٹھ
کر لو بھیا ٹھاٹھ
دو پنجے دس
کہہ دو بس
دو چھکے بارہ
چاند ستارا
دو ست چودہ
رہ سیدھا سادہ
دو اٹھے سولہ
تو نہیں بھولا
دو نواں اٹھارہ
کھل گیا چہرہ
دو دہائی بیس
نہ ہوئے ٹیس