قصیدہ کیا ہے

فارسی عربی میں گونجی اس کی صدا
شان میں بادشاہوں کی لکھا گیا
لفظوں کی شان و شوکت ملے گی یہاں
با وقار اس کا ہوتا ہے بچو بیاں
ہے قصیدے میں طنز اور تعریف بھی
کیفیت اس میں ہوتی ہے اک نظم سی
اس میں دیکھو گے تم نقشہ ماحول کا
پاؤ گے شعروں میں سایہ ماحول کا
صنف ہے اک پرانی قصیدہ میاں
خاص اور عام کی ہے یہ خود ترجماں
اس کے اجزا میں تشبیب ہے اور گریز
مدح و ذم مدعا اور دعا نغمہ ریز
ماہر فن نہ ہو گر قصیدہ نگار
تو قصیدہ نہ لکھے گا وہ شاندار
ہے قصیدے میں سودا کا مشہور نام
روح سودا کو حافظؔ ہمارا سلام